1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں سکواش کے کھیل کی ابتر صورت حال

25 ستمبر 2006

چند برس پہلے تک دنیا میں سکواش کے کھیل کے حوالے سے یہ بات تقریباً یقینی سمجھی جاتی تھی کہ اس کھیل میں عالمی سطح پر اول نمبر کا کھلاڑی کوئی نہ کوئی پاکستانی ہو گا۔ آج یہ قابل فخر صورت حال ماضی کی ایک خوش کن داستان بن چکی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYNZ
سکواش کے کھیل میں اب عالمی سطح پر پاکستانی بہت کم نظر آتے ہیں
سکواش کے کھیل میں اب عالمی سطح پر پاکستانی بہت کم نظر آتے ہیں

اپنے اپنے دور میں سالہا سال تک کئی کئی مرتبہ عالمی چیمپئین رہ چکنے والے روشن خان، ہاشم خان، جہانگیر خان اور جان شیر جیسے عظیم کھلاڑیوں کی ریٹائیرمنٹ کے بعد اس وقت کوئی ایک بھی پاکستانی سکواش کھلاڑی ایسا نہیں جو دنیا کے 20 بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو۔

گذشتہ چند برسوں سے پاکستان میں سکواش کا کھیل کن وجوہات کی بنا پر زوال کا شکار ہے ؟ کیا اس کھیل میں اب پاکستانی لڑکیاں بھی آگے آنے کی کوشش کررہی ہیں؟ ان سوالوں کے جواب تلاش کرنے کی کوشش کی ،لاہور میں تنویر شہزاد نے۔