1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں ضنمی انتخابات 26 جون کو ہوں گے

7 مئی 2008

پاکستانی الیکشن کمیشن نے حکمران سیاسی جماعتوں کے دباو میں آ کر ضمنی انتخابات میں کی گئی تاخیر میں کمی کر دی ہے ۔ اب ضمنی انتخابات چھبیس جون کو ہونا قرار پائے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DvxA
قاضی محمد فاروق ، پاکستان الیکشن کمیشن کے سربراہتصویر: picture-alliance/ dpa

بدہ کےروز الیکشن کمیشن نےدن بھر جاری رہنے والے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ قومی اسمبلی کی اٹھارہ اور صوبائی اسمبلیوں کی تیس نشستوں پر ضمنی انتخابات چھبیس جون لو منعقد کروائےجایئں گے۔

اس سے قبل پاکستانی الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ ملک میں سیکورٹی کی صورتحال کے مد نظر صوبائی اور مرکز میں پارلیمان کی خالی نشستوں کے لئے انتخابات اٹھارہ اگست کو ہوں گے۔

تاہم برسر اقتدار سیاسی جماعتوں کی طرف سے احتجاج کے پیش نظر اب اس تاریخ کو دوبارہ بدل دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جبپہلی مرتبہ ضمنی انتخابات میں تاخیر کی گئی تھی تو برسر اقتدار پاکستان پیپلز پارٹی نے اس قدم کا خوش آمدید کیا تھا، ماہرین نے پہلی مرتبہ انتخابات میں تاخیر کی وجہ یہ قرار دی تھی تاکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین آصف علی زرداری انتخابات میں حصہ لینے کے قابل ہو ں سکیں۔

اس وقت پاکستانی سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ سنانا تھا کہ آیا پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے گریجویشن کی شرط ختم کی جائے یا نہیں ۔ کیونکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آصف زرداری کے پاس گریجویشن کی ڈگری نہیں تھی اس لئے سپریم کورٹ کی طرف سے حتمی فیصلہ آنے تک انتخابات میں تاخیر کی گئی تھی ۔

ضمنی انتخابات کو دوبارہ ملتوی کرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر عہدیدار کو زمہ دارٹھرایا جا رہا تھا۔ مسلم لیگ ن کے مطابق ضمنی انتخابات کو ملتوی کرنا ان کی حکومت کے خلاف سازش تھی۔