1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں گیارہ روپے تک کا اضافہ

20 جولائی 2008

پاکستان کے زرائع ابلاغ میں وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی خبر کے بعد ملک بھر میں عوام کی طرف سے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا گیا۔

https://p.dw.com/p/EfpN
لاہور میں واقع داتا دربار کے سامنے بھوکے افراد کا ہجومتصویر: AP
سرکاری زرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں دس روپے ستانوے پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمتوں میں نو روپے انچاس پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔اس طرح پیٹرول اب چھیاسی روپے چھیاسی پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوگا۔یہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ ہے۔ گزشتہ روز پاکستانی وزیرِ اعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں عوام کو جلد خو ش خبری دینے کا اعلان کیا تھا۔
ملک کے بعض حصّوں سےحکومتی فیصلے کے خلاف مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔