1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کا داخلی انتشار، مفاد پرستی کی سیاست یا بنیادی ڈھانچے میں خرابی؟

30 مئی 2008

پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتِ حال بد ستور تلاطم کا شکار ہے۔

https://p.dw.com/p/EA1f
پاکستان کی سیاسی تاریخ محلاتی سازشوں سے عبارت ہےتصویر: AP

جہاں ایک طرف صدر پرویز مشرّف کے استعفے کی خبریں گردش کر رہی ہیں وہاں عدلیہ کا بحران اور اِس معاملے پر مخلوط حکومت کے درمیان اختلاف ِ رائے اور سب سے بڑھ کر مہنگائی میں روز بہ روز اضافے کے باعث ملک میں غیر یقینی کی صورتِ حال ہے۔ کیا یہ صورتِ حال ملک کے بنیادی ڈھانچے میں خرابی یا ایک بہت بڑے تضاد کی علامت ہے؟ شامل شمس نے رائے جانی پاکستان کے موقر انگریزی اخبار دی نیوز سے وابستہ صحافی اور مارکسی دانش ورذین العابدین سے۔