1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کا سیاسی منظر نامہ

Adnan Ishaq26 مئی 2008

پاکستان کی داخلی صورتحال پیچیدہ ہوتی جارہی ہے۔ خاص طور پر ایوان صدر اور پیپلز پارٹی کے تعلقات میں خرابی اندرون اور بیرون ملک باعث تشویش بنتی جا رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/E6RU
تصویر: AP

جس تیزی سے پاکستان کے سیاسی حالات میں تبدیلی آرہی ہے ، اسی تیزی سے کشیدگی میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں معذول عدلیہ کی بحالی پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کےمابین مذاکرات کی ناکامی اوراب آصف علی زرداری کے صدر مشرف کے خلاف بیان نے ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ اسی صورتحال میں امریکی سینیٹرز کی اسلام آباد میں صدر پرویز مشرف، آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی ملاقاتوں کے ساتھ امریکی نائب وزیر خارجہ جان نیگرو پونٹے کے سوموار سے شروع ہونے والا دورہ پاکستان مزید افواہوں کوجنم دے رہا ہے۔