1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کا ویزا نہیں دیا گیا، انوپم کھیر

بینش جاوید2 فروری 2016

معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کا ویزا نہ دیے جانے پر دکھ ہے۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ کراچی کے ادبی میلے میں حصہ لیتے۔

https://p.dw.com/p/1Ho19
Flagge Pakistan und Indien
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Sharma

بھارتی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق فلمی صنعت کے نامور اداکار انوپم کھیر کو کراچی کے ادبی میلے میں شرکت کرنا تھی لیکن انہیں بھارت میں پاکستان کے سفارتخانے کی جانب سے ویزا جاری نہیں کیا گیا۔

انوپم کھیر ان 18 بھارتی شہریوں میں شامل ہيں، جنہیں عنقريب شروع ہونے والے کراچی کے ادبی میلے میں مدعو کیا گیا تھا لیکن صرف ان ہی کو ویزا نہیں دیا گیا۔ بھارت کے پدمہ بھوشن اعزاز حاصل کرنے والے انوپم کھیر نے مائکرو بلاگنگ کی ويب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئيٹ میں لکھا، ’’بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو خوش آمدید کیا جاتا ہے، جب کہ پاکستان بھارتی اداکاروں کے داخلے پر پابندی لگا رہا ہے۔‘‘

انوپم کھیر نے ایک اور ٹوئيٹ میں پاکستانی حکومت پر ویزا نہ دینے کے حوالے سے مزید تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’’شاید مجھے ویزا اس لیے نہیں دیا گیا کیونکہ میں بھارت میں رواداری کی گہری روایات کے بارے میں بات کرتا ہوں یا پھر اس لیے کہ میں ایک کشمیری پنڈت ہوں۔‘‘

دوسری جانب بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انوپم کھیر نے ویزے کی درخواست ہی نہیں دی تھی۔

دريں اثناء انوپم کھیر نے کہا کہ انہيں ویزا نہ دیے جانے کی وجہ سے ادبی میلے کے منتظمین شرمندہ ہیں اور انہوں نے ان سے معافی بھی مانگی ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں