1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کو دھمکی: اسلام آباد کا سخت رد عمل

16 جون 2008

چند روز قبل افغانستان سے اتحادی دستوں کے پاکستان میں مہمند ایجنسی کےقبائلی علاقے میں پاکستانی فوج کی ایک سرحدی چوکی پر کئے گئے خونریز حملے کے بعد سے دونوں ہمسایہ ملکوں کے مابین کشیدگی میں بظاہر اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

https://p.dw.com/p/EKDa
پاکستانی کمانڈوز ایک پریڈ کے دورانتصویر: AP

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں افغستان کو امداد دینے والے ملکوں اور اداروں کی جو حالیہ بین الااقومی کانفرنس منعقد ہوئی، اس کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لئے افغان صدر کرزئی نے اتوار کے روز کابل کے صدارتی محل میں صحافیوں سے جو گفتگو کی، اس میں طالبان کی مسلح مزاحمت کے مسئلے کو مرکزی اہمیت حاصل رہی۔

حامد کرزئی کا لہجہ غیر معمولی حد تک دھمکی آمیز تھا اور انہوں نے افغانستان میں دہشت گردی کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے پاکستانی علاقے میں طالبان کے خلاف بھر پور فوجی کارروائی کی دھمکی بھی دی۔

حامد کرزئی کے اس موقف کو پاکستان نے سخت الفاظ میں مکمل طور پر رد کردیا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے خبردار کیا کہ پاکستان کسی کو بھی اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔