1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کو مزید 288 ملین ڈالر دے دئے، امریکہ

27 مئی 2010

امریکہ نے پاکستان کو 288 ملین ڈالر سلامتی فنڈ کی مد میں دے دئے ہیں۔ یہ رقم پاکستانی فوج کے ان اخراجات کے حوالے سے دے گئی ہے، جو گزشتہ برس طالبان کے خلاف آپریشن کی وجہ سے اسے برداشت کرنے پڑے۔

https://p.dw.com/p/NYWv
سن 2011 ء سے اب تک امریکہ پاکستان کو سات اعشاریہ چار بلین ڈالر ادا کر چکا ہےتصویر: AP

کراچی میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے خلاف برسرپیکار پاکستانی فوج کو مہیا کی گئی یہ رقم امریکہ کے اتحادی ممالک کی امداد کے فنڈ سے جاری کی گئی ہے۔ اس فنڈ کے تحت انسداد دہشت گردی میں امریکہ کی مدد کرنے والے ممالک کو وہ پیسہ لوٹایا جاتا ہے، جو وہ اس مد میں خرچ کرتے ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکہ کا ایک کلیدی اتحادی ملک ہے۔ عالمی سطح پر دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے حملوں کے پیش نظر پاکستان اپنی سرزمین پر عسکریت پسندوں کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن میں مصروف ہے۔ کئی ہزار پاکستانی فوجی افغان سرحد کے قریب واقع قبائلی علاقوں میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

2 Miran Shah
پاکستانی فوج عسکریت پسندوں کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن میں مصروف ہےتصویر: AP

بدھ کی شام امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ رقم ان تقریباً ایک اعشاریہ دو بلین ڈالر کے علاوہ ہے، جو رواں برس پاکستان کو امریکہ کی طرف سے دئے گئے ہیں۔ اسی ماہ امریکہ نے پاکستان کو چھ سو 56 ملین ڈالر دئے ہیں۔ تاہم پاکستان کے مرکزی بینک نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابھی تک یہ رقم اسے موصول نہیں ہوئی۔

اتحادی ممالک کے لئے امداد کے فنڈ سے سن 2011 ء سے اب تک امریکہ پاکستان کو سات اعشاریہ چار بلین ڈالر ادا کر چکا ہے۔ سفارت خانے کے بیان کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان گزشتہ تقریبا نو برسوں میں پاکستان کو فوجی تعاون اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں آنے والے اخراجات کی مد میں گیارہ بلین ڈالر سے زائد رقم فراہم کی جا چکی ہے۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گزشتہ آٹھ برسوں میں اس کے 35 بلین ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔

رپورٹ: عاطف توقیر

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں