1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کی نئی تجارتی پالیسی: بھارت کے ساتھ آزاد تجارت کا فروغ

19 جولائی 2008

کیا پاکستان نے بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دیے بغیر ہی اس کے ساتھ آزاد تجارت کا راتہ کھول دیا ہے؟

https://p.dw.com/p/EfJn
پاکستانی مزدور واہگہ بارڈر سے تجارتی سامان بھارت لے جاتے ہوئےتصویر: AP
جمعے کے روز پاکستان کی نئی تجارتی پالیسی پیش کی گئی جس کے بعد پاکستان کے مختلف حلقوں میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ یہ نئی تجارتی پالیسی پاکستان کے لیے کتنی سود مند ثابت ہوگئی۔ اس حوالے سے اسلام آباد سے ہمارے نمائندے امتیاز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے غیر سیاسی حلقے اور ماہرین معیشت بھارت کے ساتھ تجارت کے فروغ کو پاکستان کے حق میں بہتر تصوّر کرتے ہیں۔