1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کی کل آبادی بیس کروڑ سے زیادہ

بینش جاوید
25 اگست 2017

پاکستان میں تازہ مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق ملک کی کل آبادی 207.774 ملین ہے۔ یوں پاکستان کی آبادی میں سن 1998 سے سن 2017 تک 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

https://p.dw.com/p/2iqPP
Pakistan Bevölkerung
تصویر: Reuters/ M. Raza

پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی ویب سائٹ پر مردم شماری کے عبوری نتائج کا خلاصہ شائع کر دیا گیا ہے۔ اس ڈیٹا کی تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان میں مردوں کی کل تعداد لگ بھگ دس کروڑ چونسٹھ لاکھ  اور عورتوں کی تعداد لگ بھگ دس کروڑ تیرہ لاکھ ہے جبکہ مخنث افراد محض دس ہزار چار سو اٹھارہ بتائے گئے ہیں۔

خیبر پختونخواہ کی کل آبادی 30523371، صوبہ سندھ کی کل آبادی،47886051 بلوچستان کی کل آبادی، 12344408 صوبہ پنجاب کی کل آبادی 110012442 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی آبادی 2006572 ہے۔ پاکستان کے قبائلی علاقہ جات یعنی فاٹا  کی کل آبادی 5001678 ہے۔

پاکستان کے ادارہ  برائے شماریات کی جانب سے جاری سمری کے مطابق سن 1998 کے بعد پاکستان کی آبادی میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شائع کی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر قومی سطح پر اور پنجاب اور سندھ میں آبادی کے بڑھنے کے تناسب میں کمی آئی ہے لیکن بلوچستان اور خیبر پختونخواہ اور فاٹا میں آبادی کے بڑھنے کے تناسب دیکھا گیا ہے۔

’پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کسی ایٹم بم سے کم نہیں‘

پاکستان کی سوا کروڑ خواتین، جو ’ہیں، پر نہیں ہیں‘

ادارہء شماریات کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق پاکستان کی 36.38 فیصد آبادی شہری علاقوں میں رہائش پذیر ہے۔