1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کے لئے کروڑوں ڈالر کی امریکی امداد کا اجراء

26 مارچ 2008

امریکی صدر جورج ڈبلیوبُش نے نئے پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے اپناعہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد پاکستان کےلئے مزید امداد جاری کر دی ہے۔ صدارتی ترجمانGordon Johndroe نے دہشت گردی کے انسداد کی جنگ میں پاکستان کو ایک اہم حلیف قرار دیا۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے گیلانی نے پیر 25 مارچ کو صدر پرویز مشرف کے ہاتھوں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اسی دوران مخلوط حکومت میں شامل دوسری جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سا

https://p.dw.com/p/DYDC
نئے پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی
نئے پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضاگیلانیتصویر: AP

بق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی حکمتِ عملی تبدیل کرے گی۔ نواز شریف نے دورے پر گئے ہوئے نائب امریکی وزیر خارجہ جون نیگروپونٹے اور جنوبی ایشیا کے لئے اسسٹنٹ اسٹیٹ سیکریٹری رچرڈ باؤچر کو بتایا کہ اب تک صدر مشرف اکیلے ہی اس حکمت عملی کا تعین کرتے رہے ہیں جبکہ نئی حکومت کے تحت سن 2001ء سے اب تک اختیار کی گئی تمام پالیسیوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔