1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

'پاکستان گرل ' کی بد عنوان عناصر کے خلاف جد و جہد

محمد علی خان، نیوز ایجنسی
19 ستمبر 2017

پاکستان کی پہلی خاتون سپر ہیروئین 'پاکستان گرل' کومِک سیریز کا بنیادی مقصد خواتین کا تحفظ ہے۔ اس کے علاوہ وہ بدعنوان ضمیر فروش عناصر کی سرکوبی اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

https://p.dw.com/p/2kIF3
Pakistan verkauf des Comic "Pakistan Girl" in Islamabad
تصویر: Getty Images/AFP/J. Gerardy

  اس کومِک سیریزکے تخلیق کار حسن صدیقی نے  معاشرے میں بڑھتی ناانصافی اور قبائلی سردارانہ نِظامِ حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے اپنی نئی نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کی کوشش کی ہے۔

'پاکستان گرل' کومِک سیریز خاکوں اور تحریر پر مبنی ایک کہانی کی کتاب ہے اور اس سیریز کا مرکزی کردار  'سارہ' نامی نو عمر لڑکی ہے، جس کے پاس  ایک پالتو بلی ہوتی ہے۔ اس کہانی میں سارہ کو ایک گاؤں میں  ہونے والے ایک حادثے کے بعد احساس ہوتا ہے کے اسکے اندر کوئی زبردست طلسماتی طاقت رونما ہو گئی ہے۔

اس کومک سیریز میں سبز رنگ کے لباس میں ملبوس یہ سپر گرل'سارہ' بازار کی بھیڑ میں ایک شخص کو قابو میں کرتی ہے، جو ایک  عورت کو مار رہا  ہے اور دوسری جانب ایک راشی پولیس افسر کی جانب سے یرغمال بنا لی گئی لڑکی کو بھی بچاتی دکھائی گئی ہے۔

Pakistan verkauf des Comic "Pakistan Girl" in Islamabad
تصویر: Getty Images/AFP/F. Naeem

پہلی پاکستانی خاتون سپر ہیروئین کے خاکوں پر مبنی 'پاکستانی گرل' کومِک سیریز رواں برس موسم گرما میں شائع  ہوئی ہے۔ انگریزی زبان میں شائع ہونے والی اس سیریز کے خالق کا کہنا ہے  اس کردار کے ذریعے ملک کی خواتین میں یہ احساس دلانے کی کوشش کی گئی ہے کے معاشرے میں موجود برائیوں یعنی بدعنوانی، تشدد اور ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف  لڑنے اور آواز بلند کرنے کے لئے انہیں فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔        

خبر رساں ادارے  اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے اس 'پاکستان گرل' کومک سیریز کے تخلیق کار حسن صدیقی نے بتایا کے ہمارے معاشرے میں ’سپر ہیرو‘ کے طور پر ایک خاتون کو رول ماڈل کے طور پر پیش کرنے کا کوسی رواج نہیں ہے۔حسن کے مطابق پاکستان کی نوجوان لڑکیوں کے لیے یہ سیریز ایک مضبوط خاتون کردار بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کے خیال میں نوجوان لڑکے بھی حوصلہ پکڑ سکیں گے۔

 پاکستان کے قدامت پسند معاشرے میں جہاں غیرت کے نام پر عورتوں کا قتل  دیکھنے میں آتا ہے اور انہیں تشدد کا بھی سامنا ہے۔ امکانا یہ کومک سیریز ایک مثبت اثرات کی حامل ہو گی۔ 'نیٹیزن' نے اور مختلف سوشل میڈیا فورم پر اس سیریز کوخوش آمدید کہا گیا ہے اور خاصی پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ حسن کے مطابق بہت جلد وہ اس سیریز کو اردو زبان میں بھی شائع کرین گے اور یہ عوامی شعور بیدار  کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

پاکستان گرل کومِک سیریز حسن صدیقی کی گزشتہ اور  اولین سیریز 'پاکستان مین' کی مقبولیت کےبعد  منظر عام پر آنے والی یہ نئی کومِک سیریز ہے۔