1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان ہاکی کے نئے کوچ کی تقرری

طارق سعید، لاہور19 نومبر 2008

اس بات کا اعلان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ اور ڈائریکٹر آپریشنز رانا مجاہد نے ووٹر ٹیزلار کے ہمراہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس مدں کیا

https://p.dw.com/p/Fy9n
آصف باجوہ نے بتایا کہ کنسلٹنٹ، معاہدے کے تحت سال میں 210دن پاکستان میں گزاریں گے اور یہاں سینئیر اور جو نیئر ٹیموں کی کوچنگ کے علاوہ پاکستان میں ہاکی کا نیا سلیبس بھی تیار کریں گےتصویر: AP

آصف باجوہ نے بتایا کہ کنسلٹنٹ، معاہدے کے تحت سال میں 210دن پاکستان میں گزاریں گے اور یہاں سینئیر اور جو نیئر ٹیموں کی کوچنگ کے علاوہ پاکستان میں ہاکی کا نیا سلیبس بھی تیار کریں گے جو یکم جنوری 2009سے نافذ العمل ہو گا۔ آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ یکم جنوری سے ملک بھر میں گیارہ اکیڈمیاں اپنا کام شروع کر دیں گی اور نئے سلیبس کی تیاری کے بعد نچلی سطح سے قومی سطح تک ایک ہی طرز پر تربیت کا آغاز کیا جائے گا۔

ووٹر ٹیزلار کا اکیڈمیز کے لئے بنایا گیا سافٹ ویئر اس وقت یورپ، جنوبی افریقہ اور کئی دوسرے ممالک میں استعمال ہو رہا ہے۔ وہ معاہدے کے مطابق پاکستان کی گیارہ اکیڈمیز کی نگرانی کریں گے ، کوچنگ کورسز کا انعقاد کریں گے، جونیئر اور سینیئر ٹیم انتظامیہ کی معاونت کریں گے اور خواتین ہاکی ٹیم کو بھی تربیت دیں گے۔

آصف باجوہ نے کہا کہ بہت جلد ہاکی کا نیا دور آئے گا اور آنے والا وقت پاکستان کی بہتری کے لئے ہو گا۔ ووٹر ٹیزلار نے کہا کہ پاکستان ہاکی کے ساتھ منسلک ہونا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ یہاں پر بہت ٹیلنٹ موجود ہے جسے صرف پالش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ابھی بھی دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے لیکن دوسری ٹیمیں کچھ آگے نکل گئی ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان دفاع اور حملے کی حکمت عملی میں توازن کے ذریعہ ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ووٹر ٹیزلار ہالینڈ کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں اور وہ اس وقت ہالینڈ کی انڈر18ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا اکیڈمی کا بنایا گیا سافٹ ویئر دنیا بھر میں مقبول ہے۔
ٹریزلار سے پہلے جب پاکستان نے 1994میں سڈنی میں عالمی کپ جیتا تھا تو ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے جورتشما پاکستانی ٹیم کے کوچ تھے ۔ بعد ازاں ایک اور ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم 2004 کی ایتھنز اولمپکس میں چھٹے نمبر پر رہی تھی۔