1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پرتھ ٹیسٹ میں بھارت آگے مگر منزل ابھی دور

18 جنوری 2008

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYMO

ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 413 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کھیل کے تیسرے روز کے اختتام تک آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنالئے ہیں۔

اس سے قبل اپنی دوسری اننگز میں بھارت کی پوری ٹیم 294 رنز پر سمٹ گئی اور اس طرح مجموعی طور پر اس کو آسٹریلیا پر 412رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔

بھارتی بلے باز‘ وی وی ایس لکشمن نے 79رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ آسٹریلوی بولرز کلارک نے چار اور بریٹ لی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لئے مزید 348 رنز درکار ہیں جبکہ بھارت کو آٹھ وکٹوں کی ©ضرورت ہے۔ٹیسٹ میچ میں دو دن کا کھیل ابھی باقی ہے۔

چار میچوں کی موجودہ سیریز کے پہلے دو میچوں میں بھارتی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔میلبورن اور سڈنی ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تھی اور اس طرح سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کی تھی۔