1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پرویز مشرف کے صدارتی مستقبل سے متعلق مسلسل بحث

25 فروری 2008

پاکستانی صدر اور سابق آرمی چیف پرویز مشرف پر صدارتی عہدے سے مستعفی ہونے کے لئے دباؤ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ دباؤ اندرونی بھی ہے اور بیرونی بھی۔

https://p.dw.com/p/DYEk
تصویر: AP

ہاں ایک طرف پاکستان میں 18 فروری کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی اب تک کی پوزیشن میں شامل سیاسی جماعتیں صدر پر مستعفی ہونے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہیں وہیں پر بعض بصرین کی رائے میں فوج اور حکومتی ادارے بھی اب پرویزمشرف کی حمایت سے ہاتھ کھینچنے لگے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی اخبار سنڈے ٹیلی گراف بھی اس بات کا عندیہ دے چکا ہے کہ پاکستانی صدر کی ان کے عہدے سے رخصتی اب صرف چند دنوں کی بات ہے۔ اس کے برعکس اسلام آباد میں صدر کے ایک ترجمان نے ان رپورٹوں اور اس بارے میں جاری بحث کو غلط اور بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نہ تو مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں اورنہ ہی وہ ایسا کریں گے۔

پرویز مشرف کے صدارتی مستقبل کے بارے میں شامل شمس نے بات چیت کی لاہور میں بزرگ صحافی اور معروف سیاسی تجزیہ نگار حسین نقی سے۔