1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پشاورائیرفورس بیس پر راکٹ حملہ

6 نومبر 2008

مشتبہ طالبان نے پاکستان کے شمال مغربی صوبائی دارالحکومت پشاور کے ہوائی اڈے پر راکٹ فائر کیے ہیں۔ پشاور ایئرپورٹ ایئرفورس بیس کا کام بھی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ شہر کی مرکزی بجلی کی لائئن دھماکے سے اڑا دی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/FoP8
گزشتہ طویل عرصے سے پاکستانی شمال مغربی سرحدی صوبہ میں سلامتی کی صورتحال دگرگوں ہے۔ بم دھماکوں، خودکش حملوں اور راکٹ حملوں نے معمول کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہےتصویر: AP

مقامی حکام کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب داغے گئے راکٹس ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقے میں گرے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ اس ہفتے میں ایئرپورٹ پر راکٹ فائر کیے جانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں بھی شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر راکٹ داغے گئے جس سے تربیلہ سے آنے والی پانچ سو کلو واٹ اور داؤد خیل کی دو سو بیس کلو واٹ کی ٹرانسمیشن لائنوں کو نقصان پہنچا اور پشاور، کوہاٹ اور درہ آدم خیل کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کر دی گئی۔ مقامی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔