1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پشاور : بین الصوبائی مقابلوں کی تقریب پر حملہ

11 نومبر 2008

پاکستان کے صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں بین الصوبائی کھیلوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب کے وقت وی آئی پی گیٹ پر خود کُش حملہ کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Frm2
ڈوئچے ویلے کے پشاور میں نمائندہ فریداللہ خان کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی شدید زخمی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کی حالت نازک ہے۔تصویر: AP

پشاورمیں بین الصوبائی کھیلوں کی اختتامی تقریب کے موقع پر خود کش حملے میں تین افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہوئے ہیں ۔ ڈوئچے ویلے کے پشاور میں نمائندے فرید اللہ خان جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ ان کے مطابق دھماکہ قیوم سپورٹس کمپلیکس کے مرکزی دروازے پر اس وقت ہوا جب صوبائی وزیر بشیر بلور کی گاڑی دروازے سے با ہرنکل رہی تھی۔

فرید اللہ خان کے مطابق اس وقت سٹیڈیم میں تقریباً تیس ہزار تماشائی موجود تھے ۔ اس کے علاوہ یارہ سو سے زائد کھلاڑی اور کئی اہم شخصیات سٹیڈیم کے اندر موجود تھیں۔

دھماکے میں ایک بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی شدید زخمی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کی حالت نازک ہے۔ سرحد پولیس کے مطابق خودکش حملہ آورنے سات سے آٹھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد باندھے ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے سے قبل گورنر سرحد اویس احمد غنی سمیت اعلیٰ صوبائی حکام سٹیڈیم میں موجود تھے تاہم وہ بھی دھماکےسے کچھ دیر پہلے روانہ ہو گئے تھے۔

اس دھماکے سے سٹیدیم کے باہر کھڑی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کے بعد انتظامیہ نے صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔