1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پشاور میں ایک اوربم دھماکہ

3 دسمبر 2009

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں ایک پولیس چوکی کے قریب ہونے والے ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔

https://p.dw.com/p/KpQe
تصویر: AP

مقامی پولیس افسر ہارون بدر کے مطابق اس دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بدر کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت اس علاقت میں رش بالکل نہیں تھا، اسی لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کے بعد سے ملک کے کئی علاقے میں دہشت گردانہ کارروائیاں دیکھی گئیں ہیں تاہم ان دہشت گردانہ کارروائیوں کا سب سے زیادہ ہدف پشاور شہر کو بنایا گیا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے میں پشاور میں ہونے والے پے درپے خودکش حملوں اور بم دھماکوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ : خبررساں ادارے

ادارت : عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں