1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پشاور کے قریب خود کش بم دھماکہ، کم از کم انیس افراد ہلاک

6 ستمبر 2008

پشاور کے قریب ایک خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم انیس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں پندرہ کی حالت انتہائی تشویش ناک بنائی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/FCfH
نو منتخب پاکستانی صدر آصف زرداری کتنی یک سوئی اور تیزی سے طالبان کے خلاف کارروائی کریں گے؟تصویر: AP
یہ دھماکہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب پاکستان میں سرحد کی صوبائی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلیاں، قومی اسمبلی اور سینیٹ پاکستان کے بارہویں صدر کی حیثیت سے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا انتخاب کر رہے تھے۔ حملے کی زمہ داری پاکستانی طالبان نے قبول کرلی ہے۔ یہ دھماکہ اس بات کا بھی عندیہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کے نو منتخب صدر آصف زرداری کو کس طرح کے امتحانات کا سامنا ہے۔