1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پنوشے کے انتقال کے بعد ہنگامے

11 دسمبر 2006

سابق آمر آؤ‎گستو پنوشے کے انتقال کی خبرمنظر عام پر آنے کے بعد چلی کے دارالحکومت اور دیگر شہروں میں ہنگامے ہوئے ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق صدارتی محل کے قریب ہونے والے ان ہنگاموں میں پولیس کے کم از کم 23 سپاہی اور پنوشے کے مخالفین زخمی ہو گئے جبکہ کئی درجن مظاہرین کو گرفتار کرلیاگیا۔

https://p.dw.com/p/DYIA
چلی کے سابق آمر آؤ‎گستو پنوشے
چلی کے سابق آمر آؤ‎گستو پنوشےتصویر: AP

91 سالہ پنوشے، جنہیں دل کا دورہ پڑا تھا، اتوار کو انتقال کر گئے تھے اور اُن کی رسمِ تدفین منگل کو فوجی اعزازات کے ساتھ ہو گی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پنوشے کے سترہ سالہ دَورِ اقتدار میں تقریباً تین ہزار انسانوں کو جبر و تشدد کا نشانہ بنایا یا ہلاک کیا گیا۔ پنوشے پر انسانی حقوق کی درجنوں سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے گئے لیکن خراب صحت کی بناءپر اُنہیں کبھی بھی مقدمے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔