1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پنک پینتھر کے ڈائریکٹر بلیک ایڈورڈز انتقال کر گئے

17 دسمبر 2010

آسکر ایوارڈ یافتہ پنک پینتھر نامی فلم کے ڈائریکٹر بلیک ایڈورڈز اٹھاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ موشن پیکچرز آرٹس اینڈ سائنسز اکیڈمی کی طرف سے ان کو 2004ء میں لائف ٹائم ایچومنٹ آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

https://p.dw.com/p/QdzU
پنک پنتھر فلم کا ایک منظرتصویر: AP

ان کی وفات بدھ کی رات کیلی فورنیا کے سانتا مونیکا نامی ایک ہسپتال میں ہوئی، جہاں انہیں نمونیا ہونے کی وجہ سے داخل کروایا گیا تھا۔ وفات کے واقت ان کے اہل خانہ ان کے ساتھ موجود تھے۔ ایڈورڈز کا شاندار کیریئرآدھی صدی پر محیط ہے۔

انہوں نے ہالی وڈ فلمی دنیا کے لیجنڈ اداکاروں گرے گرانٹ، ٹونی کرٹس اور جیک لیمن کے ساتھ بھی کام کیا۔ وہ اداکارہ جولی اینڈریوز سے شادی شدہ تھے۔ ان کی شادی 1969ء میں ہوئی تھی۔ ان کی مشہور فلموں میں ’بریک فاسٹ ایٹ ٹفنی‘ بھی شامل ہے لیکن وجہ شہرت 1963ء میں ریلز ہوئی فلم پینک پینتھر نامی ایک فلم بنی۔

ان کی اہلیہ کا کہنا ہے،’ وہ میری زندگی میں ملنے والے سب سے منفرد انسان تھے۔ وہ میرے دوست بھی تھے۔ وہ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے۔‘ 1960ء کی دہائی میں ان کو فلمی دنیا میں ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ 26 جولائی انیس سو بائس میں پیدا ہونے والے ایڈورڈز کے والد کا تعلق بھی فلمی دنیا سے تھا۔ وہ اپنے والد میک ایڈورڈز کے سوتیلے بیٹے تھے۔ اینڈریوز ان کی دوسری بیوی تھیں۔ ان کے پانچ بچے اور سات پوتے ہیں۔

رپورٹ: امتیاز احمد

ادارت: عاطف بلوچ