1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پوپ فرانسس نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

بینش جاوید3 مارچ 2016

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دورہء پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے۔ اس بات کی تصدیق ویٹیکن کی جانب سے جاری کردہ ایک پیغام میں کی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/1I5vG
Papst Franziskus ruft zu Abschaffung der Todesstrafe auf
تصویر: Reuters/T. Gentile

پاکستان کے وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل اور مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف نے ویٹیکن دورہ کے دوران وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پوپ فرانسس کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، جسے پوپ فرانسس کی جانب سے قبول کر لیا گیا ہے۔

اس موقع پر کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے پاکستان اور دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

آخری مرتبہ پوپ جان پال 2 نے سن 1981 میں پوپ کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

کامران مائیکل کے مطابق پوپ فرانسس کے پاکستان دورے سے ہولی سی اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوپ کے دورہ پاکستان کی تاریخیں پوپ کا شیڈول دیکھ کر طے کی جائیں گی۔