1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پہلا دن شاندار رہا، ڈونلڈ ٹرمپ

20 مئی 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دورے کے اپنے پہلے دن کو انتہائی شاندار قرار دیا۔ آج ہفتے کے روز اربوں ڈالر کے کئی سودوں کو بھی حتمی شکل دی گئی۔

https://p.dw.com/p/2dIZV
Saudi Arabien US-Präsident Trump und König Salman bin Abdulaziz al-Saud unterzeichnen Verträge
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ngan

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کئی سمجھوتوں پر دستخط کیے، جن کا مقصد دونوں ممالک کے دفاعی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔ آج ہفتے کو دونوں رہنماؤں نے ایک مشترکہ وژن منصوبے کو بھی حتمی شکل دی۔ اس منصوبے میں عسکری ساز و سامان کی فروخت کا ایک معاہدہ بھی شامل ہے، جس کی مالیت 110 ارب ڈالر بنتی ہے۔ جبکہ اسی طرح دس سالوں پر محیط 350 ارب ڈالر کے ایک معاہدے پر بھی اتفاق رائے ہوا ہے۔

امریکی صدر نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید تقویت دینے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے دفاعی اور نجی شعبے میں تعاون کے بھی کئی معاہدوں پر دستخط کیے، جن کا مقصد امریکی دفاعی صنعت میں روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ان دونوں ممالک کے مابین چھ ارب ڈالر کا ایک عسکری معاہدہ بھی طے پایا ہے، جس کے تحت  ڈیڑھ سو بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کو جوڑنے کا کام سعودی عرب میں کیا جائے گا۔

Saudi-Arabien US-Präsident Trump erhält von König Salman die Abdulasis Al-Saud-Medaille
ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی عرب کے سب سے اعلٰی شہری اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیاتصویر: picture alliance/AP/E. Vucci

 اسی دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی عرب کے سب سے اعلٰی شہری اعزاز سے نوازا گیا  ہے۔ ریاض حکام کے مطابق باہمی روابط کو مضبوط کرنے اور دنیا میں امن و استحکام کی کوششوں کے اعتراف میں ٹرمپ کو شاہ عبدالعزیز میڈل دیا گیا۔ ٹرمپ کو سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی اور قریب تعلقات کی وجہ سے بھی اس ایوارڈ کا حق دار ٹھہرایا گیا۔ 

آج اپنے چار ملکی دورے کی پہلی منزل سعودی عرب پہنچے پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتہائی شاہانہ استقبال کیا گیا۔ اپنے دورے کے دوسرے دن یعنی اتوار کو ٹرمپ اسلامک عرب امریکن سمٹ میں شرکت کریں گے۔