1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مفاہمت پر راضی

تنویر شہزاد، لاہور، شکور رحیم، اسلام آباد22 مارچ 2009

پاکستان میں تمام معزول ججوں کی بحالی کے بعد اب وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور اہم اپوزیشن رہنما میاں محمد نواز شریف ملک کے سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے مفاہمت پر راضی ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/HHKl
حکمران پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن میثاق جمہوریت کے تحت قومی مفاہمت پر راضی ہوگئی ہیںتصویر: picture-alliance/ dpa

لاہور کے نواح میں واقع علاقے رائے ونڈ میں پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے نواز شریف کو صدر آصف علی زرداری کی طرف سے قومی مفاہمت کا پیغام دیا۔ نواز شریف نے وزیر اعظم اور صدر کی طرف سے میثاق جمہوریت کے تحت قومی مفاہمت کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئیند قرار دیا۔

Yousaf Raza Gilani Pakistan Wahlen
پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی مسلم لیگ ن کے رہنما کے پاس صدر کا پیغام پہنچانے لاہور گئے تھےتصویر: AP

گیلانی۔شریف ملاقات کے بعد دونوں سیاسی رہنماوٴں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور ہنستے مسکراتے صحافیوں کے سوالات کے جواب دئے۔

Proteste in Pakistan
مسلم لیگ ن کے لیڈر نواز شریف نے ججوں کی بحالی کی تحریک کا بھرپور ساتھ دیا جس کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہےتصویر: AP

ایک عرصے سے چلی آرہی سیاسی محاذ آرائی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے میثاق جمہوریت کے تحت قومی مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

ادھر افتخار محمد چودھری آج اتوار کو باقاعدہ طور پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے منصب پر بحال ہوگئے۔ اتوار کی چھٹی کے باوجود ان کی رہائش گاہ پر جشن کا سماں تھا۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کے گھر پر پاکستان کا قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔ اس موقع پر سینئیر وکیل اعتزاز احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی بحالی پاکستانی عوام، سول سوسائٹی، وکلاء اور تمام ذی شعور لوگوں کے لئے فتح ہے۔