1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چاند زمین سے کم ترین فاصلے پر رہا

افسر اعوان22 دسمبر 2008

جمعہ بارہ اور تیرہ دسمبر کی درمیانی شب پورا چاند اپنی پوری آب و تاب سے جگمگاتا ہوا تقریبا سبھی لوگوں نے دیکھا ہوگا۔ اس دن چاند عام مہینوں کے مقابلے میں زیادہ چمکدار اور بڑا تھا۔

https://p.dw.com/p/GLFP
بیضوی مدار کی وجہ سے چاند کا زمین سے فاصلہ کبھی کم ہوجاتا ہے تو کبھی زیادہ۔تصویر: AP

اگر آپ نے اس دن چاند کو دیکھا ہے تو جان لیجئے کے آپ کو ایک ایسا اہم واقع دیکھنے کا موقع ملا ہے جو پندرہ سال بعد وقوع پزیر ہوتا ہے۔ کیونکہ اس شب چاند گزشتہ پندرہ سال کے دوران زمین سے کم ترین فاصلے پر موجود تھا۔

زمین کے گرد چاند ایک بیضوی مدار میں چکر لگا رہا ہے اور اس بیضوی مدار کی وجہ سے چاند کا زمین سے فاصلہ کبھی کم ہوجاتا ہے تو کبھی زیادہ۔

بارہ اور تیرہ دسمبر، جمعہ اور ہفتہ کی شب اسی بیضوی مدار میں چاند زمین سے کم ترین فاصلے یعنی دو لاکھ اکیس ہزارپانچ سو اکسٹھ میل کی دوری پر موجود تھا۔ سائنسی زبان میں اس موقع کو perigee کہا جاتا ہے۔

BdT Mond und Venus über Indien Kaschmir
1750 سے 2125 کے دوران چاند کا زمین سے کم ترین فاصلہ یعنی پیریگی چار جنوری 1912کو تھا جو کہ دو لاکھ اکیس ہزار چار سو اکتالیس میل رہا۔تصویر: AP

امریکہ کے خلائی تحقیقاتی مرکز ناسا کے مطابق اس شب چاند عام مہینوں کےپورے چاند کی نسبت چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن تھا۔ لیکن برطانیہ کی رائل فلکیاتی سوسائٹی کے ماہر رابرٹ میسی Rober Messey کے مطابق چونکہ عام دنوں کے چاند اور جمعہ کے چاند کو ایک ساتھ رکھ کر مشاہدہ نہیں کیا جاسکتا لہذا بظاہر دیکھنے سے چاند کے سائز میں کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوا ہوگا اور شاید روشنی میں بھی کوئی قابل ذکر فرق کھلی آنکھ سے دیکھنے پر محسوس نہ ہوا ہو۔

Raumsonde SMART-1 in Mondumlaufbahn
چاند کا زمین سے سب سے زیادہ فاصلہ دو لاکھ باون ہزار سات سو چوبیس میل ہوگا اور یہ تین فروری 2125 کی شب ہوگا۔تصویر: AP/ESA

برطانیہ کی رائل فلکیاتی مرکز سے تعلق رکھنے والے فلکیاتی ماہر میرک کوکولا کے مطابق ایسا نادر موقع بہت ہی کم آتا ہے جب پورا ہو اور وہ زمین سے کم ترین دوری پر بھی ہو۔

Mondfinsternis 2003
جمعہ اور ہفتہ کی شب اسی بیضوی مدار میں چاند زمین سے کم ترین فاصلے یعنی دو لاکھ اکیس ہزارپانچ سو اکسٹھ میل کی دوری پر موجود تھا۔تصویر: AP

فلکیاتی ماہرین کے مطابق سن 1750 سے 2125 کے دوران چاند کا زمین سے کم ترین فاصلہ یعنی پیریگی چار جنوری 1912کو تھا جو کہ دو لاکھ اکیس ہزار چار سو اکتالیس میل رہا۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران چاند کا زمین سے سب سے زیادہ فاصلہ دو لاکھ باون ہزار سات سو چوبیس میل ہوگا اور یہ تین فروری 2125 کی شب ہوگا۔