1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چمگادڑوں کی نقل و حرکت: تازہ تحقیق

30 مارچ 2010

اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت کی حامل چمگادڑوں کی بصارت اور اُن کی نقل و حرکت کے بارے میں ایک تازہ جرمن تحقیق کو عام کردیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/MhO0
تصویر: AP

تازہ تحقیق کے مطابق سورج کے غروب ہونے اور اندھیرا پھیل جانے سے چمگادڑوں کو اپنی منزل کی تلاش میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ وہ بڑی آسانی سے اپنے ٹھکانوں کو ڈھونڈ سکتی ہیں۔ میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ کی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ محققین کو چمگادڑوں کے اپنے ٹھکانوں پر پہنچنے کے حوالے سے انتہائی دلچسپ تجربات سے گزرنا پڑا ہے جو پرندوں کی دوسری اقسام کی اپنے گھونسلوں کی پہچان میں معاونت کرے گی۔

ریسرچرز نے کچھ چمگادڑوں کو ایک قریبی غار میں سے پکڑنے کے بعد اُن پر انتہائی بے وزن چھوٹے ریڈیو سگنل چھوڑنے والے آلے کو لگا کر غار سے پچیس کلو میٹر کی دوری پر چھوڑا تو کچھ ہی دیر کے بعد مختلف سمتوں میں پرواز کرنے والی چمگادڑیں غار کی سمت کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئیں۔ اُن کے واپس غار پہنچنے کا ٹائم بھی ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے پہلے پہنچنے والی چمگادڑ نے دو گھنٹے کا وقت لیا۔

Gruppe von Fledermäusen in einer Höhle
غار میں رہنے والی چمگادڑوں کا گروپتصویر: Nancy Heaslip, New York Department of Environmental Conservation

اِس سلسلے میں ایک دلچسپ پہلو کا انکشاف ہوا کہ چمگادڑیں اپنے ٹھکانوں کو ڈھونڈنے میں غروب آفتاب کی سمت کا پہلے تعین کرتی ہیں اور پھر اُس کی مدد سےاندھیرے میں اپنے ٹھکانے کی جانب پرواز کرتی ہیں۔ اِس ریسرچ نے یہ واضح کیا کہ غروب آفتاب کی سمت چمگادڑ کی نسل میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

پرندوں کنے ٹھکانوں کے حوالے سے ایک مفروضہ پایا جاتا ہے کہ وہ زمین اور سورج کے درمیان پائی جانے والی مقناطیسی کشش کا سہارہ لیتے ہیں لیکن چمگادڑوں کے کیس میں یہ غلط ثابت ہوا۔ اِس تازہ تحقیق سے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ چمگادڑوں کی جبلت میں یہ موجود ہے کہ سورج مغرب میں غروب ہوتا ہے اور وہ اندھیرے میں اپنی معمول کی کارروائی کے دوران بھی اِس سمت کا تعین اپنے دماغ میں رکھتی ہیں۔ ماہرین کا اِس تازہ تحقیق کے بعد زمین کی مقناطیسی کشش کے حوالے سے کہنا ہے کہ زمین میں جہاں لوہے کے معدنی ذخائر موجو ہوں گے وہاں یہ کشش زیادہ ہو سکتی ہے اور یہ پرندوں پر گھونسلوں کی تلاش میں درست کے بجائے منفی اثرات کی حامل ہو سکتی ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت : شادی خان