1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپئنزٹرافی کے شیڈول کا اعلان

23 مارچ 2008

کرکٹ کی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پہلا میچ 9/11 کو کھیلا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/DYMD

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلان کے مطابق اس سال چیمپئنز ٹرافی گیارہ سے لے کر اٹھائیس ستمبر تک پاکستان میں ہو گی۔ اس ٹورنامنٹ میں کل پندرہ میچز کھیلے جائیں گے ۔ ان میچز کے لئے کراچی ، لاہور اور راولپنڈی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کراچی اور راولپنڈی میں ایک ایک سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔
پاکستان ، ویسٹ انڈیز ، بھارت اور آسٹریلیا گروپ اے میں جبکہ جنوبی افریقہ ، نیوزی لینڈ ، سری لنکا اور انگلینڈ گروپ بی میں ہیں۔ افتتاحی میچ لاہور میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ پہلا سیمی فائنل چوبیس ستمبر کو کراچی جبکہ دوسرا پچیس ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ فائنل اٹھائیس ستمبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اب تک پانچ مرتبہ کھیلا جا چکا ہے۔ 1998 میں اس ٹورنامنٹ کا فاتح تھا جنوبی افریقہ ، 2000 میں نیوزی لینڈ ، 2002 میں بھارت اور سرلنکا مشترکہ فاتح ، 2004 میں ویسٹ انڈیز اور 2006 میں آسٹریلیا ۔ پاکستان کے موجودہ حالات کے بناءپر گو کہ پاکستان اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے لیکن اگر اس وقت حالات خراب ہوئے تو یہ ٹورنامنٹ سری لنکا منتقل کر دیا جائے گا۔