1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپئنز فٹبال لیگ

23 اکتوبر 2008

کپتان جان ٹیری کے فیصلہ کن گول کی بدولت انگلش کلب چیلسی نے چیمپئنز فٹبال لیگ میں اٹالین کلب اے ایس روما کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

https://p.dw.com/p/FfQG
تصویر: AP

اس کامیابی کے بعد انگلش کلب نے گروپ اے میں سات پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے اور اس کی ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی یقینی ہو گئی ہے۔

چیلسی کے منیجر Luiz Felipe Scolari نے کھلاڑیوں کی غیر متاثر کن کارکردگی کے باوجود میچ کے نتیجے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے جان ٹیری کی صلاحیتوں کے قائل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر بات سے قطع نظران کے لئے میچ کا نتیجہ سب سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب چیلسی کو ہوم گراؤنڈ پر صرف ایک میچ اور کھیلنا ہے اور اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے صرف تین پوائنٹس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میچ سے قبل انہوں نے کھلاڑیوں کو یہ باور کرا دیا تھا کہ وہ میچ میں تحمل کا مظاہرہ کریں اور غلطیاں نہ کریں، کھلاڑیوں نے مشورے پر عمل کیا اور نتیجہ جیت کی صورت میں سامنے آیا۔

Fußball Italien-Deutschland
تصویر: AP



دوسری جانب روما کے کوچ Luciano Spalletti نے شکست کے باوجود ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روما نے چیمپئنز لیگ کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا تھا لیکن ان کے کھلاڑی چیلسی کے خلاف اچھی اسپرٹ میں کھیلے۔ گروپ اے میں بورڈیکس، کلج اور روما کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق ہے اس لئے تینوں ٹیموں کے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے امکانات تقریباً ایک جیسے ہیں۔ ابھی روما کو مزید تین میچز کھیلنے ہیں روما کے کوچ Luciano Spalletti کا کہنا تھا کہ ابھی روما کے پاس بہت سے مواقع ہیں۔