1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپئنز لیگ فٹبال

عاطف توقیر21 اکتوبر 2008

چیمپئنز لیگ فٹبال میں منگل کے روز انگلش کلب آرسنل کا مقابلہ ترکی کے کلب سے ہوگا جبکہ اطالوی کلب، ریال میڈرڈ کے مدمقابل آئے گا۔

https://p.dw.com/p/FeDA
تصویر: APTN

Arsnal کی ٹیم کو تاخیر سے استنبول پہنچنے کے باعث میچ کے لیے پریکٹس کا موقع نہ مل سکا۔

انگلش کلب میچ سے قبل انجری مسائل سے دوچار ہے اور کپتان ولیم گالاس سمیت تین اہم کھلاڑی میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔Arsnal کے منیجر آرسین وینگر کا کہنا ہے کہ اگرچہ fenebahce نے چیمپئنز لیگ کا آغاز اچھا نہیں کیا لیکن وہ Arsnal کے خلاف میچ میں اپنا اعتماد بحال کرنے کی کوشش ضرور کریں گے۔

Pavel Nedved tschechischer Spieler
تصویر: picture-alliance/ dpa



ادھر گروپ ایچ میں ہسپانوی چیمپئین ریال میڈرڈ کی ٹیم اٹالین کلب Juventus کے خلاف میچ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ دومرتبہ کی یورپین چیمپئین Juventus کی ٹیم ریال میڈرڈ کے خلاف میچ میں بوفون ،کیمرونیسی اور ڈیود ٹریز یگوئیٹ کے بغیر میدان میں اترے گی۔ریال میڈرڈ کے جرمن کوچ برنڈ شوسٹر کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم Juventus جیسی مضبوط ٹیم کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔