1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپئن اطالوی سائیکلسٹ روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک

عاطف بلوچ، روئٹرز
22 اپریل 2017

معروف اطالوی سائیکلسٹ میکیلی سکارپونی ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہفتے کی صبح ٹریننگ کے دوران سکارپونی کی سائیکل ایک وین سے ٹکرا گئی، جس کے بعد وہ جانبر نہ ہو سکے۔

https://p.dw.com/p/2bizf
Italien - Radprofi Michele Scarponi
تصویر: Getty Images/AFP/L. Benies

خبر رساں ادارے روئٹرز نے بائیس اپریل بروز ہفتہ بتایا کہ اطالوی ریس جیرو دی اطالیہ کے چیمپئن میکیلی سکارپونی فیلوترانو نامی میونسپلٹی میں واقع اپنے گھر کے قریب ٹریننگ کر رہے تھے کہ اچانک ان کی سائیکل ایک وین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئے۔ سکارپونی کی ٹیم نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ’ایک بڑا حادثہ‘ قرار دیا ہے۔

حملے کی پاکستانی کہانی، ہسپانوی سائیکلسٹ نے متنازعہ بنا دی

ٹوری ڈی فرانس ہیروازم اور اسکینڈلزم کا امتزاج

جوانی میں اولمپک سائیکلسٹ، بڑھاپے میں رکشہ ڈرائیور

سکارپونی کی ٹیم ’استانہ‘ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے، ’’ہم ایک عظیم چیمیئن اور انسان سے محروم ہو گئے ہیں، جو ہر وقت مسکراتا رہتا تھا۔ وہ استانہ پرو ٹیم کے ہر رکن کے لیے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتے تھے۔‘‘ سینتیس سالہ سکارپونی ہفتے کو علی الصبح اپنے گھر کے قریب پریکٹس پر نکلے تھے، جہاں ایک قریبی چوراہے پر انہیں یہ حادثہ پیش آیا۔

Michele Scarponi
سن دو ہزار چھ میں ڈوپنگ اسکینڈل کے باعث انہیں اٹھارہ ماہ کے لیے معطل بھی کر دیا گیا تھاتصویر: imago/Sirotti

سکارپونی نے جمعے کے دن ہی ٹور ڈی ایلپس نامی ریس میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے سوگواران میں اہلیہ کے علاوہ دو بچے بھی چھوڑے ہیں۔ سکارپونی نے سائیکل ریسنگ میں اپنا کیریئر سن دو ہزار دو میں شروع کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے کئی کامیابیاں سمیٹیں۔ سن دو ہزار چھ میں ڈوپنگ اسکینڈل کے باعث انہیں اٹھارہ ماہ کے لیے معطل بھی کر دیا گیا تھا۔

اس پابندی کے ختم ہونے کے بعد سکارپونی نے سائیکل ریسنگ مقابلوں میں سن دو ہزار نو میں ٹیرینو ایڈریکاٹیگو اور سن دو ہزار گیارہ میں ٹور ڈی کاتالونیا کے ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیے تھے۔ سکارپونی کی ہلاکت پر اولمپک چیمپئن سائیکلسٹ گریگ فان آفرماٹ کے علاوہ کئی دیگر شخصیات نے بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔