1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپئن لیگ: پہلاکوارٹر فائنل دو دو گول سے برابر

عابد حسین8 اپریل 2009

یورپی فٹ بال کلبوں کے اہم ٹورنامنٹ چیمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا پہلا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور پرتگال کے کلب ایف سی پورٹو کے درمیان دو دو گول سے برابر رہا۔

https://p.dw.com/p/HSzn
مانچسٹر یونائیٹد کی ٹیم کے کھلاڑیتصویر: AP

چیمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل کا آغاز منگل سے ہو گیا ہے۔ منگل کے دِن برطانوی شہرمانچسٹرمیں مانچسٹر یونائیٹڈ اور پرتگال کی کلب ایف سی پورٹو کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ جو آخری لمحوں میں برابر ہو گیا۔ چیمپیئن لیگ کی دفاعی چیمپئن نے میچ کے شروع ہونے پر کمزور دفاعی کھیل کے باعث خسارے میں چلی گئی تھی مگر بعد میں اُس نے سنبھل کر کھیلا اورایک گول کی سبقت بھی حاصل کرلی جس کو پورٹو کے کھلاڑی Mariano Gonzalez نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے ختم کردیا۔ یہ گول 89 ویں منٹ میں کیا گیا۔

مانچسٹر شہر میں میزبان پورٹو کے فٹ بالر Cristian Rodriguez نے چارمنٹ بعد ہی دفاعی چیمپئن کے خلاف گول کردیا تھا۔ مگر بعد میں پورٹو کی جانب سے عمدہ کارکردگی سامنے نہ آنے پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے مشہور کھلاڑی Wayne Rooney نے پندرہویں منٹ پر پہلا گول کر کے میچ براربر کردیا۔

مانچسٹر یونائٹڈ اور پورٹو کے درمیان میچ سترمنٹ تک برابر کھیلا گیا۔ 85ویں منٹ Carlos Tevez نے گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی اور امید کی جانے لگی کہ پورٹو شاید آخری میچ منٹوں میں گول نکالنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ مگر آخری لمحات میں پورٹو نے گول کر کے دفاعی چیمپئن کی فتح کو برابری کے مقام پر لا کھڑا کردیا۔

اب مانچسٹر یرنائیٹڈ کی ٹیم دوسرے مرحلے میں کوارٹر فائنل کھیلنے پندرہ اپریل کو پر تگال کے شہر پورٹو جائے گی۔

چیمپئن لیگ کا دوسرا کوارٹر قائنل آٹھ اپریل کو شیڈیول ہے جو چیلسی اور لیور پول کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

یورپ میں فٹ بال کو جنون کے انداز میں لیا جاتا ہے۔ یہاں فٹ بال کے قومی سطح کے مقابلے ہوں یا مقامی کلبوں کے درمیان میچ ہوں سب میں شائقین کا جوش و خروش دیدنی ہوتا ہے۔ یورپ میں ملکوں کے درمیان ہونے والے مقابلے یورو چیمپئن شپ کہلاتی ہے اور اِس کا انعقاد ہر چار سال بعد کیا جاتا ہے۔ یورپ کے اندر مختلف کلبوں کے دو ٹورنامنٹ ہر سال انتاہائی منظم انداز میں منعقد ہوتے ہیں۔ اِن کی نگرانی بھی یورپی فٹ بال ایسو سی ایشن کا ادارہ کرتا ہے۔ اِن میں سے ایک چیمپئن لیگ کہلاتی ہے اور دوسرا یُو ایفا کپ کے نام سے ہے۔