1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپیئنز لیگ میں مزید دو کوارٹر فائنل میچ مکمل

1 اپریل 2010

فٹ بال کے یورپی کلبوں کے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلوں کے پہلے مرحلے کا اختتام ہو گیا ہے۔ دوسرا مرحلہ چھ اپریل سے شروع ہو گا۔ سال بھر جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کی آخری اسٹیج تیس مارچ سے شروع ہو گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/MjeB
تصویر: AP

یورپ میں فٹ بال کا ٹورنامنٹ چیمپیئيز لیگ یورپی کپ بھی کہلاتا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کی نگرانی یورپ میں فٹ بال کا مرکزی ادارہ کرتا ہے۔ اسی ماہ یعنی اپریل میں سیمی فائنل میچوں کا انعقاد بھی مکمل ہو جائے گا۔ فائنل میچ بائیس مئی کو کھیلا جائے گا۔

منگل کو بھی دو کوارٹر فائنل میچ کھیلے گئے، جن میں ایک میچ میں جرمن کلب بائرن میونخ کو کامیابی ملی تھی۔ دوسرے میچ میں فرانسیسی کلب لیون کو فتح حاصل ہوئی تھی۔ بدھ کو کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپیئن بارسیلونا کا مقابلہ انگلش کلب آرسنل سے تھا۔ لندن میں ہونے والے میچ میں دفاعی چیمپیئن شروع سے ہی میچ پر حاوی رہا لیکن دوسرے ہاف میں آرسنل نے یکے بعد دیگرے دو گول کر کے میچ برابری پر ختم کیا۔ اِس طرح اُس نے سیمی فائنل کھیلنے کا موقع قائم رکھا۔

دوسرا کوارٹر فائنل میچ ماسکو میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں مقامی ماسکو کلب کو اطالوی کلب انٹرناسیونال کا سامنا تھا۔ ایک سخت مقابلے کے بعد اٹلی کے شہر میلان کے کلب نے ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح سات سال بعد اطالوی کلب کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ انٹرناسیونال کلب کی جانب سے میچ کا واحد گول ڈیگو میلیٹونے کیا۔ ماسکو میں کھیلے جانے والے میچ میں اطالوی کلب کے کھلاڑیوں نے بھی روس کے گول پر پے در پے حملے کئے لیکن صرف ایک گول ہی کر سکے۔ میچ کے دوران ماسکو کلب کے گول کیپر کا کھیل انتہائی شاندا رہا۔

Bayern München Ivica Olic jubelt nach dem Torschuss gegen Manchester United Champions League Fußball Flash-Galerie
بائرن میونخ نے منگل کے ایک میچ میں کامیابی حاصل کیتصویر: AP

چیمپیئنز لیگ کی روایت کے مطابق یہی آٹھ ٹیمیں دوبارہ چھ اور سات اپریل کو ایک بار پھر کوارٹر فائنل میچ کھیلیں گی۔ ان کے نتائج پر سیمی فائنل کا فیصلہ ہو گا۔ ابھی تک بائرن میونخ، لیون، انٹرناسیونال کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ اسی طرح سیمی فائنل میچ بھی دو دو بار کھیلے جائیں گے، جن کے لئے مقابلے اسی ماہ ہوں گے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: ندیم گِل