1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین میں طوفان، 17 افراد ہلاک

18 اپریل 2011

چینی کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے جنوبی حصوں میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک، جبکہ 118 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/10vFu
تصویر: picture-alliance/dpa

چین کے خبررساں ادارے Xinhua نے صوبائی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کے روز صوبہ گوانگ ڈونگ کے مختلف علاقوں میں طوفان بادوباراں کے علاوہ اولے بھی پڑے۔ 45 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوا نے درختوں کے علاوہ عمارات کو بھی نقصان پہنچایا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد طوفان کی وجہ سے تباہ ہونے والی عمارات کے ملبے کا شکار ہوئے۔ چین کی وزارت برائے شہری معاملات کے مطابق اس طوفان کی وجہ سے قریب 50 ملین یوآن کا نقصان ہوا۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکومتیں زخمیوں کو نکالنے، بزرگ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، متاثر ہونے والی عمارات کے جائزے اور دیگر ہنگامی امداد کے لیے ایمرجنسی بنیادوں کام کررہی ہیں۔

اتوار کے روز طوفان سے متاثر ہونے والے صوبے گوانگ ڈونگ کا قریبی صوبہ گوئیزہاؤ بھی جمعہ اور ہفتہ کے روز طوفان سے شدید متاثر ہوا۔ خبررساں ادارے کے مطابق اس صوبے میں طوفان کی وجہ سے دو لاکھ 70 افراد متاثر ہوئے، جبکہ طوفان کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ 75 ملین یوآن لگایا گیا ہے۔

رپورٹ: افسراعوان

ادارت: شامل شمس

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں