1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈزنی لینڈ کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی امتیازی سلوک ؟

کشور مصطفیٰ 5 اگست 2015

ڈزنی لینڈ پیرس کی طرف سے تفریحی پیکیج کی قیمتوں میں بعض قوموں سے تعلق رکھنے والے شائقین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے پر یورپی یونین کمیشن نے نوٹس لیا ہے۔ یہ امتیاز کیوں؟

https://p.dw.com/p/1GAQK
تصویر: Getty Images/AFP/T. Samson

ڈزنی لینڈ پیرس کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ برطانوی اور جرمن گاہکوں سے ڈزنی پارک کے ٹکٹ کی قیمت کئی گنا زیادہ لیتی ہے اور ڈزنی لینڈ کی مختلف دکانوں میں اشیاء پر لگی خصوصی ریاعتی سیلز سے بھی ان دونوں ممالک کے باشندے استفادہ نہیں کر سکتے۔

برطانوی اخبار ’فائنینشل ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈزنی لینڈ پیرس میں برطانیہ اور جرمنی کے شائقین ٹکٹ کی قیمت 15 فیصد زیادہ ادا کرتے ہیں۔ اُدھر یورپی کمیشن نے بھی کہا ہے کہ اُسے اس بارے میں متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں اور وہ اب ڈزنی پیرس کی قیمتوں کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثناء ڈزنی پیرس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اُن کی خصوصی رعایتی سیل دراصل سیزنل یا موسمی پروموشن یا تشہیر کا حصہ ہیں۔

فائنینشیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چند کیسوں میں فرانسیسی صارفین نے ڈزنی لینڈ پیرس کے پریمیم پیکیج کی قیمت 1,346 یورو ادا کی جب کہ اسی پیکیج کی قیمت برطانوی صارفین نے 1,870 یورو اور جرمن شائقین نے 2,447 یورو ادا کیے۔

Bildergalerie 60 Jahre Disneyland
ڈزنی لینڈ پیرس کے رنگا رنگ پروگرامتصویر: Getty Images/F. Harrison

یورپی یونین کے کمیشن نے اس بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ڈزنی پیرس یورپی اتحاد میں شامل چند ممبر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کو ڈزنی لینڈ پیرس کے اندر چند خصوصی یا بہترین ڈیلز کی شاپنگ سے روک رہے ہیں۔ یورپی کمیشن کی ایک ترجمان لوسیا کاؤڈٹ کے مطابق یورپی قانون کے تحت فرمیں صارفین کو اچھی ڈیلز سے فائدہ اُٹھانے سے روکنے کی مجاز نہیں ہیں۔ اس بارے میں جرمنی اور برطانیہ کے علاوہ اٹلی کے صارفین نے بھی شکایت کی ہے۔

یہ مسئلہ دراصل اس طرح سامنے آیا کہ تعطیلات پر ڈزنی لینڈ پیرس جانے کے ایک برطانوی خواہش مند ایک فرانسیسی ویب سائیٹ سے ٹکٹ بُک کرانے کی کوشش کر رہا تھا تاہم وہ ناکام رہا کیوں کہ اُس کے پاس فرانس کا کریڈٹ کارڈ نہیں تھا اس لیے وہ ٹکٹ کی قیمت ادا نہیں کر سکا۔ اس بارے میں فرانسیسی حکومت کو چھان بین کے لیے کہا گیا ہے۔

Bildergalerie 60 Jahre Disneyland
بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کی بھی غیر معمولی دلچسپیتصویر: picture-alliance/dpa/B. Munker

اس بارے میں صفائی پیش کرتے ہوئے ڈزنی پیرس کے ایک ترجمان نے کہا کہ اسٹینڈرڈ ٹکٹ کی قیمتیں گرچہ یورپ بھر میں یکساں ہیں تاہم مخصوص سیزن جیسے کے سیزنل ایونٹس اور بچوں کی تعطیلات وغیرہ کے دوران مختلف فرمیں ان ٹکٹوں کو خاص قیمتوں میں بیچنے اور مختلف ڈیلز متعارف کرا دیتی ہیں۔

اس ترجمان نے مزید کہا کہ صارفین کو اُن کے مقام یا جگہ کے اعتبار سے خصوصی پیکیجز کی رسائی تک کے لیے بلاک نہیں کیا جاتا تاہم ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین ڈزنی پیرس کی ٹکٹوں کی قیمت اُس وقت تک ادا نہیں کر سکتے جب تک اُن کے پاس اُس ملک کا کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ نہ ہو جہاں سے بیٹھ کر وہ پیکیج کی بُکنگ کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ ڈزنی پیرس کی انتظامیہ اسے ’ اینٹی فراڈ میژر‘ کا نام دے رہی ہے۔