1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈسیشن ریویو سسٹم کا آغاز

30 جولائی 2010

ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے پہلے دن ہی نیا لیکن متنازعہ ڈسیشن ریویو سسٹم مستقل طور پر نافذ ہو گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں جو کھلاڑی 78 رنز پر آؤٹ ہو رہا تھا وہ 125 رنز بنا کر بھی ناٹ آؤٹ ہے۔

https://p.dw.com/p/OXnm
تصویر: AP

ڈی آر ایس کی بدولت ایون مارگن نے پاکستان کے خلاف سنچری بنا ڈالی ہے۔ ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنا لئے۔ مارگن کی سنچری بلاشبہ ڈی آرایس کی مرہون منت ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ 78 رنز پر تھے، جب سلمان بٹ کی بال پر انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا گیا۔ مارگن نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی، جسے تھرڈ امپائر نے تسلیم کر لیا۔
کھیل کے بعد مارگن نے کہا ، ’مجھے کچھ شبہ تھا۔ میں نے پہلی مرتبہ ڈی آرایس کا استعمال کیا اور میں بہت خوش ہوں۔’
پاکستان نے حال ہی میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ڈی آرایس کا استعمال کیا۔ اس سسٹم کی وجہ سے اب پاکستانی ٹیم کو بھی نقصان اٹھانا پڑا۔ تاہم ٹیکنالوجی نے صحیح کو صحیح ثابت کرنے کا ہی کام کیا۔ دن بھر میں پانچ مرتبہ اس کا استعمال ہوا اور زیادہ تر فیصلہ پاکستان کے خلاف ہی گیا۔
سب سے پہلے پاکستان نے لنچ کے فورا بعد محمد آصف کے دو مسلسل اوور میں کیون پیٹرسن کے خلاف اپیل کی۔ تاہم دونوں مرتبہ ان کی اپیل مسترد کر دی گئی۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں