1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈنمارک میں پناہ گزینوں پر ’سیاسی پناہ ‘ اسپرے کا استعمال

29 ستمبر 2016

ڈنمارک میں انتہائی دائیں بازو کے گروپ نے مقامی شہريوں کو مہاجرين کے خلاف استعمال کرنے کے ليے ايک اسپرے ديا، جسے ’سیاسی پناہ اسپرے‘ کا نام ديا گيا۔ يہ گروپ اس متنازعہ عمل کے بعد سے شدید تنقید کی زد ميں ہے۔

https://p.dw.com/p/2Qjpa
یورپ کو دوسری جنگِ عظیم کے بعد مہاجرت کے بد ترین بحران کا سامنا ہےتصویر: Getty Images/S. Gallup
Deutschland Flüchtlinge kommen an der ZAA in Berlin an
یورپ کو دوسری جنگِ عظیم کے بعد مہاجرت کے بد ترین بحران کا سامنا ہےتصویر: Getty Images/S. Gallup

ہیڈرسلیوو کے جنوبی شہر میں گزشتہ ہفتے کے روز انتہائی دائیں بازو کی جماعت ’دا ڈینز‘ کی جانب سے عوام کو بالوں پر کیے جانے والے اسپرے کی ایک سو سینتیس بوتلیں دی گئی تھیں۔ ان بوتلوں پر لیبل تبدیل کر دیے گئے تھے۔ ’دا ڈینز‘ نامی اس جماعت کو پارلیمان میں کوئی نمائندگی حاصل نہیں ہے۔ ايک نازی گروپ کے سابقہ رکن اور پارٹی کے سربراہ ڈینیل کارلسن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ’’سیاسی پناہ اسپرے اس بات کے خلاف ٹھوس ردِ عمل ہے کہ اب زیادہ ڈینش شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔‘‘

کارلسن نے مزید کہا کہ بعض ڈینش لڑکیاں اندھیرا ہونے کے بعد باہر نکلنے کی ہمت نہیں کرتیں کیونکہ اب شہر میں پناہ گزین ہیں۔ کارلسن کے مطابق اس مسئلے کا حل صرف اسی صورت ممکن ہے اگر مغربی ممالک سے باہر کے افراد کی مغرب ميں ہجرت کو روکا جائے اور مہاجرین کی ان کے آبائی ممالک واپسی کے لیے جامع منصوبے ترتیب دیے جائیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کميشن برائے مہاجرین يو اين ايچ سی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا،’’یہ بات قابل افسوس ہے کہ ڈنمارک میں پناہ گزینوں کے خلاف ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جبکہ يہ مہاجرين پہلے ہی بے حد مشکلات سے گزر کر وہاں تک پہنچے ہیں۔‘‘

Logo UNHCR
اقوام متحدہ کے ہائی کميشن برائے مہاجرین يو اين ايچ سی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ ڈنمارک میں پناہ گزینوں کے خلاف ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے بیان میں مزید کہا ہے کہ یہ محض ایک چھوٹا سا گروپ ہے جو ایسے واقعات میں ملوث ہے۔ ڈنمارک میں حزب مخالف ڈینش سوشل لبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون قانون ساز کا کہنا ہے کہ وہ حکومت سے پوچھیں گی کہ اس قسم کے واقعات کے سدّباب کے لیے کون سے قانونی راستے اختیار کیے جا سکتے ہیں۔ ڈنمارک کے شہر  ہیڈرسلیوو کی آبادی قریب بائیس ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ عالمی تنظيم ریڈ کراس کی ڈنمارک میں قائم شاخ کے مطابق حال ہی میں ہیڈرسلیوو شہر میں ایک مہاجر کیمپ قائم کیا گیا ہے جس میں ایک سو چالیس پناہ گزینوں کو رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یورپ کو دوسری جنگِ عظیم کے بعد مہاجرت کے بد ترین بحران کا سامنا ہے۔ جنگ زدہ ممالک اور غربت کے ہاتھوں پریشان حال لاکھوں تارکین وطن نے گزشتہ برسوں میں یورپ کا رخ کیا ہے۔