1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ژینزلیہمن چالیس برس کے ہوگئے

11 نومبر 2009

جرمنی کی مشہور فٹ بالر جینز لیہمن چالیس برس کے ہو گئے۔ اس طرح وہ جرمنی کی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کےسب سے زیادہ عمر والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/KTMr
جینز لیہمن بنڈس لیگا کے سب سے زیادہ عمر والے کھلاڑی بن گئےتصویر: AP

جینز لیہمن کے ایک دوست کہتے ہیں ’چالیس برس کا ہونے کے باوجود جینز لیہمن ابھی بھی لڑکوں جیسی حرکتیں کر تے ہیں، جرمن قومی فٹ بال ٹیم کے سابق گول کیپر لیمن اب بھی مزید کامیابی کے لیے کوشاں ہیں۔

جرمن فٹ بال لیگ کے دوران لیہمن اپنے کلب کو اطلاع دیے بغیر میونخ میں منعقد ہونے والے مشہور اکتوبر فیسٹول میں شرکت کے لئے چلے گئے۔ لیہمن جرمن شہر شٹٹگارٹ کے کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں کھیلی جارہی جرمن فٹ بال لیگ " بنڈس لیگا" میں لیہمن کو ایک نمایاں کھلاڑی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ اپنے فٹ بال کیرئیر اور مزاج کے حوالے سے انکا کہنا ہے کہ " میں نے فٹ بال کہ اپنے بائیس سالہ کیرئیرمیں سیکھا ہے کہ خاموش رہنے سے آپ کو فٹ بال کی دنیا میں کوئی بڑا رتبہ نہیں دیتا"

Euro 2008 Österreich Deutschland Jens Lehmann
تصویر: AP

اپنے انہی خیالات اور مزاج کی ترشی کی وجہ سے وہ ہمیشہ میڈیا میں نمایاں بھی رہے ہیں اور کچھ حلقوں نے ان کو ناپسند بھی کیا ہے۔

مختلف میچوں کے دوران اور ہاف ٹائم میں لیہمن کا انداز ہمیشہ مختلف رہا ہے۔ ایک مرتبہ شالکے میں کھیلے جارہے میچ کے دوران جب ہاف ٹائم کے بعد انہیں میچ سے باہر بلا لیا گیا تو وہ یگر ٹیم ارکان کے ساتھ بیٹھنے کے بجائے تماشائیوں کے درمیان جا کر بیٹھ گئے۔ اسی طرح 1998 میں اے سی میلان کی طرف سے کھیلتے ہوئے بوروسیا ڈارٹمنڈ کے مداحوں کی طرف سے لیہمن کو انکے ماضی کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔

اس کے بعد لیمن کا کہنا ہے کہ میں نے فیصلہ کیا کہ مزاج کی تندہی کو فٹ بال کے میدان میں استعمال کرنا چاہیے، میچ کے دوران آپ کا مزاج کیسا رہا، لوگ یہ نہیں یاد رکھتے، بلکہ آپ کامیاب ہوئے یا ناکام یہ یا د رکھنےکی چیزیں ہیں اور اب وہ اپنے مزاج کی تبدیلی سے زیادہ کامیاب ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اپنے کیرئیر کے دوران ایک دفعہ1992 میں شدید زخمی ہونے کے علاوہ لیہمن نے اپنے کلب اور ملک کے لئے کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

موجودہ کھلاڑیوں کے متعلق لیمن کا کہنا ہے کہ " میرے دور کے کھلاڑیوں کے برعکس موجودہ نسل کامیابی کی بھوکی نہیں ہے" اسی تناظر میں انکا مزید کہناتھا کہ موجودہ کھلاڑیوں کے لیے اعزازات نہیں بلکہ contracts زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔

آجکل شٹٹگارٹ کی طرف سے کھیلتے ہوئے انکا کہنا ہے کہ اس سیزن کے بعد وہ فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردینگے۔ دوسری طرف وی ایف بی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ لیمن اب اپنی رائے میں سنجیدگی اور اپنے مزاج میں کافی حد تک نرمی پیدا کررہے ہیں۔

رپورٹ : عبدالروؤف

ادارت :عدنان اسحاق