1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کئی سال بعد پہلے سنجیدہ ترین اسرائیل ، فلسطینی امن مذاکرات

14 جنوری 2008

اسرائیل اور فلسطینیوں نے مشرق وسطیٰ کے تنازعے میں گذشتہ سات برسوں میں پہلی مرتبہ آپس کے مرکزی متنازعہ امور پر مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYFV
دائیں سے بائیں: اسرائیلی وزیر اعظم اولیمرٹ، فلسطینی صدر عباس، احمد قریع اور Zipi Livni
دائیں سے بائیں: اسرائیلی وزیر اعظم اولیمرٹ، فلسطینی صدر عباس، احمد قریع اور Zipi Livniتصویر: picture-alliance/dpa

اس مکالمت میں اسرائیل کی طرف سے خاتون وزیر خارجہ Zipi Livni اور فلسطینیوں کی طرف سے سابق وزیر اعظم احمد قریع حصہ لے رہے ہیں۔ دونوں رہنما اپنے اپنے وفود کی مدد سے فلسطینی مہاجرین کی واپسی، خود مختارفلسطینی ریاست کی قومی سرحدوں اورمستقبل میں یروشلم کی حیثیت جیسے انتہائی متنازعہ معاملات میں کسی اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

مقصد یہ ہے کہ اس بات چیت کے نتیجے میں ایک سال کے اندر اندر فلسطینیوں کی اپنی ایک علیحدہ ریاست قائم ہو سکے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اس مکالمت کوگذشتہ کئی برسوں کے دوران اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین ہونے والی سب سے سنجیدہ امن بات چیت قرار دیاہے۔