1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کاز ساز کمپنيوں کو اعتماد بحال کرنا پڑے گا، انگيلا ميرکل

عاصم سلیم
14 ستمبر 2017

جرمن چانسلر انگيلا ميرکل نے عالمی شہرت يافتہ فرينکفرٹ انٹرنيشنل موٹر شو کا افتتاح کرتے ہوئے جرمن گاڑيوں کی صنعت کی اہميت پر بھی بات کی اور چند حاليہ اسکينڈلز کے تناظر ميں متعلقہ کار ساز کمپنيوں پر تنقيند بھی کی۔

https://p.dw.com/p/2jyMk
Deutschland IAA Eröffnung Merkel mit Zetsche
تصویر: picture-alliance/dpa/F. Rumpenhorst

جرمن چانسلر انگيلا ميرکل نے کہا ہے کہ جرمنی کی معروف کار ساز کمپنيوں کو صارفين ميں اپنا کھويا ہوا اعتماد بحال کرنا ہو گا۔ انہوں نے يہ بيان فرينکفرٹ انٹرنيشنل موٹر شو کے افتتاح کے موقع پر آج 14ستمبر کو ديا۔ ميرکل نے يہ بيان چند بڑی جرمن کار ساز کمپنيوں کی گاڑيوں ميں دھوئيں کے اخراج سے متعلق پچھلے چند سالوں ميں سامنے آنے والے اسکينڈلز کے تناظر ميں ديا۔

جرمنی ميں چوبيس ستمبر کو عام انتخابات ہو رہے ہيں۔ گاڑيوں کی پيداوار سے متعلق صنعت حاليہ چند اسکينڈلز کے سبب اس بار اليکشن ميں اہم موضوع بنی ہوئی ہے۔ اس صنعت کے حوالے سے نرم رويہ رکھنے کے سبب چانسلر ميرکل کو ايک موقع پر ’کار چانسلر‘ کے نام سے بھی مخاطب کيا جاتا رہا ہے۔

تاہم حاليہ عرصے ميں انہوں نے بڑی کار ساز کمپنيوں کے سربراہان کے بارے ميں سخت بيانات بھی ديے ہيں۔ جرمن شہر فرينکفرٹ ميں آئی اے اے کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا، ’’آٹو انڈسٹری بڑے پيمانے پر ريگوليشن ميں موجود خاميوں کا فائدہ اٹھاتی آئی ہے۔ اس سے نہ صرف اس صنعت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے بلکہ اس سے صارفين بھی مايوس ہوئے ہيں۔‘‘

اسکينڈلز کے تناظر ميں تنقيد کے ساتھ ساتھ چانسلر ميرکل نے البتہ اس صنعت کی اہميت پر بھی بات کی۔ انہوں نے کار ساز کمپنيوں کی صنعت کو جرمن برآمدات کے ليے ايک اہم صنعت قرار ديا، جس سے تقريباً نو لاکھ افراد کی روزی روٹی منسلک ہے۔ ان کے بقول اس صنعت کو کھويا ہوا اعتماد بحال کرنا پڑے گا۔

جرمنی ميں ڈيزل گيٹ کا اسکينڈل سن 2015 ميں اس وقت منظر عام آيا تھا، جب اس سال کا فرينکفرٹ انٹرنيشنل موٹر شو جاری تھا۔ فوکس ويگن نامی جرمن کمپنی نے يہ اعتراف کيا تھا کہ گاڑيوں سے دھوئيں کے اخراج کو کم دکھانے کے ليے کمپنی نے گيارہ ملين گاڑيوں میں ايسا سافٹ ويئر لگايا تھا جو اس مقصد کے ليے کام آتا تھا۔