1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کانگو کے باغی رہنما جنرل نکونڈا گرفتار کر لئے گئے

خبر رساں ادارے23 جنوری 2009

روانڈا اور کانگو کے فوجی ترجمان کے مطابق باغی رہنما جنرل لوراں نکونڈا کو مشرقی کانگو میں جاری ایک مشترکہ آپریشن میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/GeiL
جنرل لوراں نکونڈاتصویر: picture-alliance/ dpa

دو ہزار چار سے کانگو کی حکومت کے خلاف مسلح بغاوت کرنے والے باغی رہنما لوراں نکونڈا کو روانڈا کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

روانڈا نے اسی ہفتے کانگو کی فوج کے ساتھ مل کر باغیوں کے خلاف مشترکہ فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ مشترکہ فوجی کمانڈ کے مطابق :’’سابق جنرل لوراں نکونڈا کو جمعرات کی رات روانڈا کی علاقائی حدود میں گرفتار کر لیا گیا۔ اس آپریشن میں تین بٹالین فوجیوں نے حصہ لیا۔‘‘

Kongo-Konflikt der Füher der Tutsi-Rebellen Laurent Nkunda in seinem Hauptquartier in Tebero
لوراں نکونڈا نے تتسی قبائل کی قیادت کرتے ہوئے مسلح بغاوت کا آغاز سن دوہزار چار میں کیا تھاتصویر: AP

اس مشترکہ آپریشن کا مقصد مشرقی کانگو میں امن کی بحالی اور روانڈا کے ہوتو قبائل کو غیر مسلح کرنا بتایا گیا ہے۔

مشترکہ فوجی آپریشن میں روانڈا کے تقریبا چار ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ اگرچہ نکونڈا کی گرفتار کانگو میں امن کے قیام کے لئے مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے تاہم باغی تاحال مزاحمت میں مصروف ہیں۔ مبصرین نکونڈا کی گرفتار کو افریقہ کے سیاسی منظر نامے میں بڑی تبدیلی سے تعبیر کر رہے ہیں۔