1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کراچی میں بجلی کا بحران

6 مارچ 2008

کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن KESC کی جانب سے واپڈا کو واجبات ادا نہ کرنے کی بنا پر بجلی کی معطل کر دی گئی۔ جس سے کراچی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYE9
تصویر: AP

پاکستان میں آئے دن ایک نیا بحران پیدا ہو جاتا ہے۔ اگر نیا نہ ہو تو پرانا ہی ایک مرتبہ پھر نئی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں کراچی میں آج بجلی کی معطلی کے بعد پیدا ہونے والے بحران کی۔ اب تک تو کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن یعنی KESC واجبات کی عدم ادائیگی پر صارفین کی بجلی منقطع کرتی آئی ہے لیکن اب پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی نے، KESC کی جانب نکلنے والے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بند کی دی۔ جس سے کراچی میں عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال ہو چکی ہے۔