1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کراچی میں وکلاءکے درمیان تصادم‘ ہنگامے اور توڑ پھوڑ

9 اپریل 2008

پاکستان کے صوبہ سندھ کی سٹی کورٹس میں آج وکلاءکے دو مخالف گروپوں کے درمیان تصادم آرائی کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/Di7X
پر تشّدد مناظر
پر تشّدد مناظرتصویر: AP

ہنگاموں کا آغاز اُس وقت ہوا جب سابق وفاقی وزیر شیر افگن نیازی کے حامی وکیلوں نے مشرف۔مخالف وکلاءکے خلاف احتجاج کیا۔کراچی پولیس کو مُظاہرہ کرنے والے وکلاءکو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ بھی کرنا پڑی۔

مُظاہرین نے مبینہ طور پر کراچی کے مرکز میں درجنوں گاڑیوں کو آگ لگائی اور توڑ پھوڑ بھی کی۔کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ وکلاءکے دو دھڑوں کے مابین آج بدھ کو ہونے والے تصادم میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک جبکہ کم از کم آٹھ وکلاءزخمی ہوگئے۔اس کے علاوہ ہنگامے مزید خطرناک شکل اختیار کرگئے۔

مشتعل مُظاہرین نے کئی عمارتوں میں آگ لگادی جس کے نتیجے میں مزید ہلاکتیں ہوئیں۔