1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرّم ایجنسی میں فرقہ وارانہ کشیدگی: اصل حقیقت کیا ہے؟

23 جون 2008

سیکیورٹی امور کے ماہر سلیم شاہ کا کہنا ہے کہ جب کبھی پاکستانی فوج کرّم ایجنسی کے راستے افغانستان میں در اندازی کر تی ہے تب وہاں پاکستانی ایجنسیاں از خود فرقہ وارانہ فسادات کر واتی ہیں۔

https://p.dw.com/p/EPUv
افغانستان کی حکومت اور نیٹو تواتر کے ساتھ پاکستان پر الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ پاکستان افغانستان میں در اندازی کر رہا ہے۔ پاکستان ان الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے۔تصویر: AP
اطلاعات کے مطابق افعانستان سے ملحق پاکستان کے قبائلی علاقے کرّم ایجنسی میں فرقہ وارانہ فسادات میں شیعہ فرقے سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔۔تحصیل علی زئی میں نا معلوم افراد نے پیر کی صبح ان افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔۔کچھ عرصے سے کرّم ایجنسی میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔