1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹرز کی وطن واپسی ، چور دروازوں کا کمال

29 مارچ 2007

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مزید کھلاڑی عالمی کپ کے ابتدائی مرحلے میں باہر ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں کپتان انظمام الحق بھی شامل ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYMq

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیشتر کھلاڑی اس وقت واپس پہنچ چکے ہیں۔ بدھ کے روز ٹیم کے کپتان انظمام الحق ، شعیب ملک ، عمران نذیر ، محمد حفیظ ، رانا نوید ، عمر گل ، راو افتخار ، منیجر طلعت، کوچ مشتاق احمد اور میڈیا منیجر پی جے میر لاہور پہنچے۔ ٹیم کے استقبال کے لئے آنے والوں کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کہ جب پریشان حال کھلاڑیوں کو متبادل راستوں کے ذریعے گھروں کو روانہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کھلاڑیوں کے اہل خانہ کی درخواست پر ان کو پولیس سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔