1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ: سری لنکا کی ٹیم سنبھل گئی

1 مارچ 2009

سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر چھیاسی اوورز میں تین سو سترہ رنز بنالیے ہیں۔

https://p.dw.com/p/H3aq
سری لنکن گیند باز مرلی دھرنتصویر: AP
Younis Khan Kapitän der pakistanischen Cricket Nationalmannschaft
پاکستانی کپتان یونس خان یہ میچ جیتنا چاہیں گےتصویر: AP

لاہور کے قذّافی اسٹیڈیم میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کی ٹیم ابتدائی خراب کھیل کے بعد سنبھل گئی ہے۔

سری لنکا کی ابتدائی وکٹیں جلد گر گئی تھیں تاہم سنگاکارا اور سماراویرا کی شاندار سنچریوں کے باعث سری لنکا کی ٹیم کو سنبھلنے کا موقع مل گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے تین رکٹیں لی ہیں۔ کراچی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔