1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ میچوں کا روز نامچہ

29 دسمبر 2008

کرکٹ کے بارے میں صرف ایک ہی بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ اِس میں کچھ بھی حتمی نہیں ہوتا۔ ناقابلِ یقین بھی کرکٹ میں ممکن ہے۔

https://p.dw.com/p/GO8W
کرکٹ کی نئی گیند کو چیری سے تشبیہ دی جاتی ہے۔

میلبورن، آسٹریلیا: جنوبی افریقہ بمقابلہ آسٹریلیا

میزبان آسٹریلیا نے جب دوسرے ٹبسٹ میچ کا دوسرا دِن ختم کیا تھا تو اُن کے چہروں پر مسکراہٹ تھی اور وہ یقین میں تھے کہ اگلے صبح، تیسرے دِن جنوبی کے خلاف پہلی اننگز میں ایک بڑی سبقت اُن کو حاصل ہو جائے گی۔ مگر کہا جاتا ہے کہ قسمت ہمیشہ بہادروں کا ساتھ دیتی ہے اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کے آخری بلے باز کریز موجود تھے، J.P. Duminy، آسٹریلوی باؤلر کے آگے نوجوان ڈُومنی کہاں تک اپنے باؤلروں کو بچائیں گے۔

RICKY PONTING Australian Test Cricketer Member of the 1999 Australian World...
دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی بھاری ذمہ داری آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ پر آ گئی ہےتصویر: Picture-Alliance / Photoshot

مگر میچ کا تیسرا دِن آسٹریلوی ٹیم کے لئے خاصی مشکلات اور فرسٹریشن کا باعث رہا۔ جنوبی افریقہ کے آخری تین کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کا سکور آسٹریلوی سکور تین سو چورانوے سے بھی آگے پہنچا دیا۔ اِس طرح جنوبی افریقہ کی ٹیم چار سو اُنسٹھ رنز بنا کر آ ؤٹ ہو ئی۔ اِس میں ڈُومنی کی پہلی شاندار سینچری شامل ہے۔ اُنہوں نے ایک سو چھیاسٹھ رنز بنائے۔ اُن کے ساتھ سپنر ہیرث اور تیز باؤلر سٹین نے بھی خوب ساتھ نبھایا۔ دونوں نے بالترتیب انتالیس اور چھہتر رنز بنائے۔ ایک بڑی لیڈ سے بچنے کے بعد جنوبی افریقہ کو فیصلہ کُن پینسٹھ رنز کی برتری حاصل ہوئی ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈُومنی اور سٹین کے درمیان نویں وکٹ کی شراکت ایک سو اسی رنز کی تھی جو اِس وکٹ کے لئے تیسری بڑی شراکت ہے۔ اِس وکٹ کے لئے سب سے بڑی شراکت جنوبی افریقہ کے بلے بازوں باؤچر اور سمکاکس نے سن 1998 پاکستان کے خلاف ایک سو پچانوے رنز کی بنائی تھی۔ جب کہ دوسری پاکستان کے آصف اقبال اور انتخاب عالم نے انگلینڈ کے خلاف سن 1967میں قائم کی تھی۔

ایسا دکھائی دیتا ہے کہ میچ کے چوتھے دِن آسٹریلوی بیٹمینوں کو انتہائی ذمہ داری سے کھیلنا ہو گا۔ اِس میچ میں ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ موجودہ آسٹریلوی ٹیم میں گلین میگرا اور وارن جیسے باؤلر کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔ بریٹ لی کے ان فٹ ہو جانے سے آسٹریلوی ٹیم کی باؤلنگ اور کمزور ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے اپنی دوسری اننگز شروع کردی ہے۔

میرپور، بنگلہ دیش: سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش

میزبان بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انتہائی دباؤ میں آ چکی ہے۔ پہلے سوی لنکا کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو اپنی پہلی اننگز کے سکور سے ایک پندرہ رنز پہلے آؤٹ کردیا جس میں مرلی دھرن کی چھ وکٹیں شامل ہیں اور پھر دوسری اننگز میں کپتان جے وردھن کی شاندارچوبیسویں سینچری کی بدولت سری لنکا انتہائی مضبوط پوزیشن پر ہے جب کہ ابھی میچ کے دو دِن باقی ہیں۔

Sri Lanka Sport Cricket Cricketspieler Muttiah Muralitharan
سری لنکا کے مایہ ناز باؤلر مرلی دھرنتصویر: AP

اِس طرح اب تک سری لنکا کو بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف چار سو چھ رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے اور ابھی اُس کی دوسری اننگز کی چھ وکٹیں بچی ہوئی ہیں۔ کپتان جے وردھن ایک سو انتیس کی شاندار اننگ کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ اُن کے ساتھ سمارا ویرا اور سنگا کارا نے اچھا ساتھ دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے نصف سیچریاں مکمل کی۔ سمارا ویرا نے میچ میں اپنی دوسری نصف سینچری مکمل کی ہے۔ سمارا ویرا پہلی اننگز میں وہ نوے کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے تھے۔ سری لنکا کے افتتاحی بلے بلز صرف اٹھارہ کے سکور پر پیویلن لوٹ گئے تھے مگر بعد میں سنگا کارا اور جے وردھن نے ایک اڑتیس رنز کی شراکت سے اننگز کا پانسہ پلٹ دیا۔ دوسری طرف اگر بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی پہلی اننگز کی طرح جلد آؤٹ ہو گئی تو وہ یہ میچ ایک بڑے فرق سے ہار سکتی ہے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ تین جنوری سے چٹا گانگ میں کھیلا جائے گا۔