1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ ورلڈ کپ 2007 کی افتتاحی تقریب

11 مارچ 2007

جمیکا کے تریلانی اسٹیڈیم میں آج نویں کر کٹ عالمی کپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ اس تقریب میں ویسٹ انڈیز کے مشہور زمانہ کھلاڑی سر گیری سوبرز مہمان خصوصی ہونگے۔

https://p.dw.com/p/DYN0
تصویر: AP

ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونے والے اس پہلے عالمی کپ کی افتتاحی تقریب میں وہاں کی ثقافت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس تقریب کا مرکزی پروگرام’ ویسٹ انڈیز انرجی ‘ نامی ایک شو ہو گا ۔ جس میں دو ہزار سے زائد گلو کار ، رقاص اور دیگر فنکار شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایک ہزار سے زائد طلبہ اور طالبات اس تقریب میں حصہ لیں گے۔ اسکول کے بچے جسمانی کرتب دکھائیں گے ۔آئی سی سی کے سربراہ پرسی سون کے ساتھ ساتھ سولہ ملکوں کے آفیشلزاور کھلاڑی اس موقع پر موجود ہونگے۔

اس عالمی کپ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور انہیں چار چار کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز پاکستان اور میزبان ملک ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ سے منگل کو ہو گا ۔ اس موقع پر آ تش بازی کا مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا۔

پاکستان کے کپتان انظمام الحق ، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور بھارت کے سچن ٹنڈولکر پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔