1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ

1 دسمبر 2008

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں شیونارائن چندرپال اورباؤلنگ میں مرلی دھرن سرفہرست ہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ میں بیٹنگ میں دھونی اور باؤلنگ میں نتھن بریکن پہلے نمبر پر ہیں

https://p.dw.com/p/G6q7
ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں بلے بازی کے شعبے میں مہندرسنگھ دھونی بدستور پہلے نمبر پر ہیںتصویر: AP

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں شیونارائن چندرپال اورباؤلنگ میں مرلی دھرن سرفہرست ہیں۔ جبکہ ون ڈے کرکٹ میں بیٹنگ میں دھونی اور باؤلنگ میں نتھن بریکن پہلے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں چندرپال پہلے، کمارا سنگا کارا دوسرے، پاکستان کے محمد یوسف تیسرے، مائیکل ہسی چوتھے، جے وردھنے پانچویں، پیٹرسن چھٹے، پونٹنگ ساتویں، یونس خان آٹھویں، گراہم اسمتھ نویں اور وریندرسہواگ دسویں نمبر پر ہیں۔

باؤلنگ میں مرلی دھرن پہلے، ڈیل سٹین دوسرے، سٹیورٹ کلارک تیسرے، مکھایا انتینی چوتھے، بریٹ لی پانچویں، سائیڈ بوٹم چھٹے، ہربھجن سنگھ ساتویں، چمنداواس، شعیب اختراور مچل جانسن مشترکہ طور پرآٹھویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈر میں ژاک کیلس پہلے، ڈینیل ویٹوری دوسرے، اینڈریو فلنٹوف تیسرے، براؤ چوتھے، چمندا واس پانچویں، جیکب اورم چھٹے، عرفان پٹھان ساتویں، وریندرسہواگ آٹھویں، کرس گیل نویں اور بریٹ لی دسویں نمبر پر ہیں۔

ون ڈے کرکٹ کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں بیٹنگ میں مہندراسنگھ دھونی پہلے، مائیکل ہسی دوسرے، گراہم اسمتھ تیسرے، چندرپال چوتھے، کرس گیل پانچویں، یوراج سنگھ چھٹے، پونٹنگ ساتویں، پیٹرسن آٹھویں، محمدیوسف نویں اور سائمنڈز دسویں نمبر پر ہیں۔

باؤلرز میں بریکن پہلے، ویٹوری دوسرے، مرلی دھرن تیسرے، مچل جانس چوتھے، کیل ملز پانچویں، سہیل تنویر اور سٹیورٹ براڈ مشترکہ طور پرچھٹے، جیکب اورم آٹھویں، جیروم ٹیلرنویں اور اینڈریو فلنٹوف دسویں نمبر پر ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز کی فہرست میں جیکب اورم پہلے، فلنٹوف دوسرے، کرس گیل اور شعیب ملک مشترکہ طور پر تیسرے، جیکس کیلس پانچویں، شاہد آفریدی چھٹے، یوراج ساتویں، شکیب الحسن آٹھویں، جے سوریا نویں اور سکاٹ سٹائرس دسویں نمبر پر ہیں۔