1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ

خبر رساں ادارے6 جنوری 2009

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں تھوڑی سی برابری دیکھنے میں آئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف سری لنکا کی ٹیم خاصی مضبوط پوزیشن میں ہے۔

https://p.dw.com/p/GSa0
ٹیسٹ کرکٹ میں استعمال ہونے والا گیند

سڈنی، آسٹریلی: جنوبی افریقہ بمقابلہ آسٹریلیا

تین ٹیسٹ میچوں پر مبنی سیریز کی فاتح جنوبی افریقہ کی ٹیم کو میزبان آسٹریلیا کے خلاف پہلی بار کسی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک بڑی سبقت کا سامنا ہے۔ تیسرے دِن کا کھیل ختم ہونے پرمیزبان آسٹریلوی ٹیم کو ایک سو پچاس رنز کی بڑھت حاصل ہو چکی ہے اور اُس کی ساری وکٹیں محفوظ ہیں۔ دوسری اننگز کی خاص بات تجربہ کار مگر آؤٹ آف فارم بلے باز میتھیو ہیڈن کی قدرے بہتر بیٹنگ ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 327 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ اِس میں وکٹ کیپر مارک باؤچر کے نواسی رنز بھی شامل ہیں۔ آسٹریلوی تیز باؤلرPeter Siddle نے انسٹھ رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

Graeme Smith Mannschaftskapitän Cricket Südafrika
جنوبی افریقہ کے زخمی کپتان گریم سمتھتصویر: AP

تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ دوسری اننگز میں میتھیو ہیڈن کی اننگز پر آسٹریلوی ٹیم کا دارو مدار ہے۔ اُن کی لمبی اننگ کی بدولت میزبان ٹیم جتنی جلدی بڑی لیڈ کھڑی کر سکے گی، وہ اُن کے حق میں جائے گی اور اُسی کی باعث وہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کوچوتھے دِن میدان میں لا کر دباؤ کا شکار کر سکتی ہے۔ مگر اِس عمل میں میتھیو ہیڈن ایک بار پھر ناکام ہو گئے اور انتالیس کے سکور پر جنوبی افریقہ کے تیز باؤلر مورکا کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقہ کو دوسری اننگز میں کپتان گریم سمتھ کو خدمات بھی حاصل نہیں کیونکہ اُن کے ایک ہاتھ کا میٹا کارپل، تیز باؤلر جانسن کی گیند لگنےسے فریکچر ہو چکا ہے۔ میچ انتہائی دلچسپ صورت حال اختیار کر گیا ہے۔

چٹا گانگ، بنگلہ دیش: سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش

سری لنکا کے بلے باز دلشن اِس پوزیشن میں ہیں کہ وہ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھی سینچری بنا سکتے ہیں۔ دوسری اننگز میں وہ، اکیاسی رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ سری لنکا کی ٹیم نے میچ کے تیسرے دِن اپنی دوسری اننگز میں دو سو چھیانوے رنز بنائے ہیں اور اُس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ میزبان ٹیم پر اُس کی لیڈ چار سو پچاس رنز کی ہو گئی ہے۔ دلشن نے پہلی اننگز میں شاندار ایک سو باسٹھ رنز بنا‍ئے تھے۔ اگر دلشن دوسری اننگز میں سینچری بنا سکے تو یہ اُن کی ساتویں ٹیسٹ سینچری ہو گی۔