1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت تفتیش کے بغیر ہی الزام عائد کر رہا ہے، پاکستان

عاطف توقیر19 ستمبر 2016

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں ایک فوجی اڈے پر مسلح حملے میں 17 بھارتی فوجیوں کے ہلاکت کا الزام نئی دہلی حکومت نے پاکستان پر عائد کیا ہے، جب کہ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔

https://p.dw.com/p/1K4mf
Flagge Pakistan und Indien
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Sharma

مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے پانچ بجے ہونے والے اس حملے میں مسلح افراد نے اس فوجی اڈے میں گھس کر فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ اپنی نوعیت کے اس خون ریز واقعے کے بعد نئی دہلی حکومت کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل سامنے آیا ہے، جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کی ہے۔ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس حملے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ایک ’دہشت گرد ریاست‘ ہے۔

ادھر پاکستانی دفتر خارجہ نے ان بھارتی الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر تفتیش کیے اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرنا ناقابل قبول ہے۔ پاکستانی حکومت کے مطابق اس معاملے کی باقاعدہ تفتیش کی جانا چاہیے اور اس کے بعد ہی کوئی بیان دیا جانا درست ہو گا۔

یہ بات اہم ہے کہ جولائی کے آغاز میں عسکریت پسند رہنما برہان وانی کی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور بھارت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ ان پرتشدد مظاہروں میں اب تک 80 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اتوار کے روز فوجی اڈے پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف طرز کے بیانات دیکھے جاتے رہے۔

اس حوالے سے بھارتی اور پاکستانی صارفین کی آراء بالکل متضاد دکھائی دیں۔ سوشل میڈیا سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت میں اس حملے پر شدید غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے، جب کہ پاکستانی صارفین اس حملے میں پاکستان کے ملوث نہ ہونے کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا۔

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے۔

ایک اور بھارتی صارف کا کہنا ہے۔

اس حملے کے حوالے سے تاہم ایک پاکستانی صارف لکھتی ہیں

ایک اور پاکستانی صارف حنا بٹ کا کہنا ہے کہ اُری سیکٹر میں ہونے والا حملہ بے شک بھیانک ہے، مگر بھارت ہمیشہ ایسے حملوں کا الزام پاکستان پر ہی کیوں عائد کرتا ہے؟